خرم نواز گنڈاپور کی ڈپٹی قونصل جنرل ایران آقاء علی اصغر موغاری سے ملاقات

مورخہ: 21 مئی 2024ء

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کے انتقال پر اظہار افسوس کیا
صدر ابراہیم رئیسی کا انتقال امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا نقصان ہے: خرم نواز گنڈاپور

Khurram Nawaz gandapur met aqa ali asgar mogari 2024

لاہور(21مئی 2024) تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے وفد کے ہمراہ لاہور میں قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور آغاء مہران مواحدفر کے نائب ڈپٹی قونصل جنرل ایران آقاء علی اصغر موغاری سے ملاقات کی۔ خرم نواز گنڈاپور نے ڈپٹی قونصل جنرل ایران سے المناک ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر خانۂ فرہنگ ڈاکٹر اصغر مسعودی، سابق ڈائریکٹر آقائے جعفر روناس بھی موجود تھے۔ وفد میں ڈائریکٹر ڈپلومیٹک ریلیشنز منھاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا، اورنگزیب رضا خان اور حفیظ الرحمن خان شامل تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ مشکل اور دکھ کی اس گھڑی میں ہر پاکستانی ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔صدر ابراہیم رئیسی کا انتقال نہ صرف ایران بلکہ پوری امت مسلمہ کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ برادر اسلامی ملک ایران کے عوام کے ساتھ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں برابر شریک ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top