علم اور کتاب سے کبھی تعلق نہ توڑیں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 26 جون 2024ء

تحریک منہاج القرآن کے بانی کا لندن میں طلباو طالبات کی فکری نشست سے خطاب

shaykh ul islam lecture MIL

لاہور (26جون 2024ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری نے المنہاج انسٹی ٹیوٹ لندن سے دینی و عصری علوم میں ڈگری مکمل کرنے والے طلبا و طالبات کی ایک خصوصی فکری نشست کے دوران انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ زندگی کی دوڑ میں کبھی بھی علم اور کتاب سے اپنا تعلق نہ توڑیں۔

انہوں نے دیارِ غیر میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے حصول میں دلچسپی لینے پر مبارکباد دی اور کہا کہ میرا دل بہت خوش ہوا ہے کہ قوم کی یہ بیٹیاں اور بیٹے دیار غیر میں دین کے ساتھ اپنی وابستگی کو قائم رکھے ہوئے ہیں۔ میں قوم کی ان بیٹیوں اور بیٹوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ قادری، نوجوان سکالر حماد مصطفی المدنی، القادری اور شیخ احمد مصطفی العربی القادری بھی موجود تھے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے ڈگری ہولڈرز طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے گود سے گور تک علم حاصل کرنے کی تحریک دی ہے۔ علم ہی وہ واحد طاقت ہے جس سے ترقی و کامرانی کے اہداف حاصل ہوتے ہیں۔ قرآن مجید اُمہ کو حصولِ علم کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ اُمت مسلمہ کی آزمائشوں کی سب سے بڑی وجہ کتاب سے تعلق کمزور کرنا ہے۔ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے نزدیک سب برابر ہیں۔ کسی کو کسی پر کوئی برتری حاصل نہیں ہے مگر قرآن نے عالم اور جاہل میں فرق کیا ہے۔ عالم کو جاہل پر فضیلت حاصل ہے۔ شیخ الاسلام نے طالبات کو نصیحت کی کہ ہمیشہ جدید علوم حاصل کریں اور تحصیل علم کو اپنی ہر مصروفیت پر ترجیح دیں۔

منہاج القرآن یو کے کے راہ نماؤں علامہ محمد ذیشان ڈائریکٹر المنہاج انسٹی ٹیوٹ لندن، علامہ صادق قریشی، سید علی عباس بخاری، علامہ عبدالرسول اور انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹوز ایسوسی ایٹ ٹیچرز نے شرکت کی۔ تقریب میں زارویشا رسول، کامران نے بھی شرکت کی۔

shaykh ul islam lecture MIL

shaykh ul islam lecture MIL

shaykh ul islam lecture MIL

shaykh ul islam lecture MIL

shaykh ul islam lecture MIL

shaykh ul islam lecture MIL

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top