میرپور آزاد کشمیر: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہادت امام حسینؑ کانفرنس کا انعقاد
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہادت امام حسینؑ کانفرنس کا انعقاد ریجنسی ہوٹل کشمیر میں کیا گیا جس میں ہزاروں مرد و خواتین، پروفیسرز، ججز، وکلاء، طلباء، کالجز، یونیورسٹیز اور سکولز کے اساتذہ، تاجر برادری، صحافی حضرات، علماء اور آئمہ مساجد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کانفرنس کا آغاز قاری فیصل شہزاد نے تلاوت کلام مجید سے کیا جس کے بعد حمزہ زاہد نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے، جبکہ بارگاہ اہل بیت اطہار علیھم السلام میں منقبت کی سعادت محمد اشتیاق نے حاصل کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ جمیل احمد زاہد نے اہل بیت اطہار علیھم السلام کی پاکیزگی کے بارے قرآن پاک سے دلائل کے انبار لگا دئیے اور کربلا میں مقدس ہستیوں کی لازوال قربانیوں اور حق پر ڈٹے رہنے کی داستانوں سے احباب کے قلوب و اذہان کو منور کرتے ہوئے وقت کے یزیدوں کے سامنے حق بات کہنے اور جان کی پرواہ نہ کرنے کا درس دیا۔
پروفیسر عتیق احمد طاہر (صدر کشمیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آزاد جموں و کشمیر) نے منہاج القرآن اور حسینی مشن کی آپس میں مطابقت پر اظہار خیال کیا۔
اختتامی دعا کے بعد ’’لنگر حسینی‘‘ سے شرکاء کی ضیافت کی گئی۔
تبصرہ