بانی پاکستان کے فرامین پر عمل کر کے ہم پاکستان کو عظیم الشان ملک بنا سکتے ہیں: ڈاکٹر حسن قادری
پوری قوم کو 77 واں یوم آزادی مبارکباد ہو،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا تھا "ہم نے پاکستان کا مطالبہ ایک زمین کا ٹکڑا حاصل کرنے کے لیے نہیں کیا تھا بلکہ ہم ایک ایسی تجربہ گاہ حاصل کرنا چاہتے تھے جہاں ہم اسلام کے اصولوں کو آزما سکیں،" اسلام کے زریں اصولوں کو جب مدینہ کی ریاست کے اندر آزمایا گیا تو دنیا کی پہلی ویلفیئر سٹیٹ وجود میں آئی جس میں مذاہب عالم کے تمام پیروکاروں کو جان و مال، کاروبار اور عبادات انجام دینے کا تحفظ اور گارنٹی حاصل تھی، بانی پاکستان کے فرمان اور ریاست مدینہ کے ماڈل پر عمل پیرا ہو کر ہم پاکستان کو عظیم الشان ملک بنا سکتے ہیں، ان شا اللہ یہ دن ضرور آئے گا۔
تبصرہ