ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ہانگ کانگ میں نماز جمعہ کا خطبہ

مورخہ: 16 اگست 2024ء

پیغمبر اسلام کی تعلیمات کا ایک ایک حرف خیر اور انسانی فلاح پر مبنی ہے: چیئرمین سپریم کونسل
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ہانگ کانگ کم تھن، حماد مصطفی المدنی نے کھوائی چنگ میں خطاب کیا

Dr-Hassan-Qadri-adressing-Khutaba-Jummah-in hong kong

لاہور(16 اگست 2024ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ہانگ کانگ جامع مسجد کولون میں جمعۃ المبارک کا خطبہ دیا۔ انہوں نے نماز جمعہ میں شریک پاکستانی و دیگر مسلم ممالک کی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ؐ نے اخلاق سکھانے اور کردار سنوارنے پر سب سے زیادہ محنت کی۔ اسلام امن، بھائی چارہ، اعتدال و رواداری کی تعلیم دیتا ہے۔ پیغمبر اسلام کی تعلیمات کا ایک ایک حرف خیر اور انسانی فلاح پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہر قسم کی تقسیم کو ختم کرتا ہے۔ اجتماعی سوچ کو پروان چڑھاتا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نماز جمعہ کا خطبہ ہانگ کانگ جامع مسجد کم تھن میں دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے علم حدیث کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ؐ کی پاکیزہ زندگی حدیثوں کے شاندار ذخیرہ میں محفوظ ہے۔ آپ ؐ کی سنتیں اور احادیث مبارکہ قرآن مجید کی شرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی درست تفہیم کے لئے آپؐ کی سنتوں پر عمل ضروری ہے۔

شیخ حماد مصطفی القادری المدنی نے نماز جمعہ کا خطبہ ہانگ کانگ کھوائی چنگ میں دیا۔ انہوں نے اخلاق حسنہ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپؐ نے اذیتیں دینے والوں سے بھی نفرت نہیں کی اور انہیں معاف کیا۔ فتح مکہ پر دشمنان اسلام کو امان دی اور اپنے بہترین اخلاق سے اسلام کو پھیلایا۔ آپؐ نے فرمایا اپنی اچھی عادات کو اخلاق حسنہ میں تبدیل کریں۔

Dr-Hassan-Qadri-adressing-Khutaba-Jummah-in hong kong

Dr-Hassan-Qadri-adressing-Khutaba-Jummah-in hong kong

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top