41 ویں عالمی میلاد کانفرنس 15 ستمبر کو مینار پاکستان ہو گی: جواد حامد

مورخہ: 30 اگست 2024ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے
مصر، بحرین، کویت، ایران سے مذہبی سکالر، قراء حضرات شرکت کرینگے: نائب ناظم اعلیٰ

41th International Mawlid un Nabi Conference Will Held in Minar e Pakistan on 15 Septemper 2024

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ جواد حامد نے کہا ہے کہ منہاج القرآن کے زیراہتمام 41ویں عالمی میلاد کانفرنس 15 ستمبر 2024ء کو مینار پاکستان لاہور کے سبزہ زار میں ہو گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں مصر، بحرین، کویت، ایران سے مذہبی سکالر، قراء حضرات شرکت کرینگے۔

جواد حامد نے بتایا کہ 15 ستمبر کو عالمی میلاد کانفرنس کے انعقاد کے لئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو درخواست دے دی ہے۔ میلاد کانفرنس کے انتظامات کیلئے 63 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دیں گئیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہو گی۔ جواد حامد نے راہنماؤں کے وفد ہمراہ مینار پاکستان کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ رہنماؤں نے سٹیج، پنڈال، داخلی راستوں، سیکیورٹی، پارکنگ و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

وفد میں سعید رضا بغدادی، شہزاد رسول، حاجی اسحق، عبد الحفیظ چوہدری، سعید اختر، میاں زاہد جاوید، ڈاکٹر عمران یونس، حاجی فرخ، ڈاکٹر سلطان محمود چودھری، حسن جماعتی، سدرہ کرامت، ام حبیبہ اسماعیل، لبنی مشتاق بھی شامل تھیں۔

41th International Mawlid un Nabi Conference Will Held in Minar e Pakistan on 15-Septemper-2024

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top