شیخ حماد مصطفی المدنی القادری کا جامع المصطفیٰ (کینیڈا) میں میلادِمصطفی ﷺ کانفرنس سے خطاب

Milad e Mustafa Conference in Jamia Al Mustafa Canada

شیخ حماد مصطفی المدنی القادری کا جامع المصطفیٰ (کینیڈا) میں میلادِمصطفی ﷺ کانفرنس سے خطاب، کانفرنس میں شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

شیخ حماد مصطفی المدنی القادری کے خطاب کا موضوع ’’حضور نبی اکرم ﷺ سے محبت اور آپ ﷺ کی متابعت‘‘ تھا۔ اس خطاب میں انہوں نے حضور ﷺ کے ساتھ محبت، ادب، اور تعلق اتباع پر شاندار گفتگو کی۔


دورانِ خطاب شیخ حماد مصطفی المدنی القادری نے کہا کہ ہم صرف زبانی طور پر حضور ﷺ کے ساتھ عشق و محبت کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن جب عملی طور پر آپ ﷺ کے اسوۂ حسنہ اور آپ کی متابعت کی بات آتی ہے تو ہم میں کوتاہیاں نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عشق اور محبتِ مصطفی ﷺ پر فخر کرتے ہیں، مگر جب اپنی زندگیوں کا جائزہ لیتے ہیں تو ہمیں آقا ﷺ کے اخلاقِ عظیم کا عکس کم ہی نظر آتا ہے۔

شیخ حماد مصطفی القادری نے مزید کہا کہ ہمارا تعلق اور رشتہ حضور ﷺ کے ساتھ دو چیزوں پر مبنی ہے: محبت اور متابعت۔ انہوں نے وضاحت کی کہ محبت اور متابعت ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں؛ جہاں محبت ہے وہاں متابعت ضروری ہے۔

اگر لوگ اللّہ تعالیٰ کے قرب کے متلاشی ہیں، اس کی معیت اور خوشنودی چاہتے ہیں، تو ان پر لازم ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی اطاعت و متابعت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی محبت کا دعویٰ اُس وقت سچا ہوتا ہے جب رسول اللہ ﷺ کی پیروی کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا جائے۔ جو لوگ اللہ تعالیٰ کے ساتھ محبت کا دعویٰ کرتے ہیں، ان پر رسول اللہ ﷺ کی متابعت ضروری ہے، اور محبتِ خدا کے لیے متابعتِ مصطفی ﷺ ناگزیر ہے۔

خطاب کے دوران، شیخ حماد مصطفی المدنی القادری نے مختلف صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے واقعات بیان کیے، جو اللہ کی محبت اور رسول اللہ ﷺ کی متابعت میں بے مثل تھے۔ انہوں نے حاضرین کے قلوب و اذہان کو متاثر کرتے ہوئے کہا کہ حضورﷺ کی محبت تمام مسلمانوں کا مشترکہ سرمایہ ہے، اور اس محبت کی بنیاد پر اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آج کے دور میں، ہمیں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زندگیوں کے واقعات سے سبق لے کر حضور ﷺ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرنا چاہیے اور عملی طور پر اس محبت و متابعت کو اپنی زندگیوں میں شامل کرنا چاہیے۔

کانفرنس میں قاری شفیق احمد نعیمی الازہری، قاری حسن واہ واہ اور قاری عبدالماجد نور نے تلاوت کلامِ رحمن کی سعادت حاصل کی۔ شکیل احمد قادری، حافظ عاصم چغتائی، خرم افضل اور حافظ انس نے آقا کریم ﷺ کی بارگاہِ عالیہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

اختتام پر حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہ القادری دامت برکاتہم العالیہ نے اُمت مسلمہ کی سلامتی و خوشحالی اور امن عالم کے لیے خصوصی آن لائن دعا کروائی اور کانفرنس کے انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کی تنظیم کو خصوصی مُبارکباد دی۔

منہاج القران انٹرنیشنل کینیڈا کے بانی ممبران قاری یوسف نقشبندی، قاری شفیق احمد نعیمی الازہری، یونس قریشی، احمد نواز ملک، کمال اختر، فہیم بخاری، فہیم انور رندھاوا، ظفر ارشد اور چودھری افضل کو منہاج پائنیر ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا آدم بھٹی، صدر صوفی طارق، نائب صدر حبیب ملک، طیب شیخ، خالد اقبال، علامہ احمد اعوان، شیخ ضیاء الحق راضی، چودھری سرور سمیت کمیونٹی ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Milad e Mustafa Conference in Jamia Al Mustafa Canada

Milad e Mustafa Conference in Jamia Al Mustafa Canada

Milad e Mustafa Conference in Jamia Al Mustafa Canada

Milad e Mustafa Conference in Jamia Al Mustafa Canada

Milad e Mustafa Conference in Jamia Al Mustafa Canada

Milad e Mustafa Conference in Jamia Al Mustafa Canada

Milad e Mustafa Conference in Jamia Al Mustafa Canada

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top