کراچی: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات سے ملاقات

Dr Hasan Qadri met prominent personalities of Karachi

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کراچی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنی شہرہ آفاق تصنیف ’’دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ بطور تحفہ پیش کی۔ کتاب کی تحریر اور تحقیق کو سراہتے ہوئے تمام معزز شخصیات نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو مبارکباد پیش کی۔

اس ملاقات میں قاضی زاہد حسین، مسعود احمد عثمانی، عصمت اللہ نیازی، فاروق بختاور اعوان سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے دستورِ مدینہ پر ہونے والے تحقیقی کام کو ایک نادر علمی خدمت قرار دیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ریاست مدینہ کے بنیادی اصولوں اور ان کے جدید فلاحی ریاست میں عملی تطبیق پر روشنی ڈالی۔

Dr Hasan Qadri met prominent personalities of Karachi

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top