حضور نبی اکرم ﷺ کی حیات طیبہ انسانیت کیلئے اسوہ حسنہ ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

محافل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد حضور نبی اکرمؐ کے ساتھ محبت و مودت کا اظہار ہے
چیئرمین سپریم کونسل کا سکالرز اور منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران سے خطاب

Dr Hassan Qadri meeting with Scholor of Minhaj and Senior Members of MQi Lahore

لاہور(5 اکتوبر2024) چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کے سکالرز اور لاہور تنظیم کے ذمہ داران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی حیات طیبہ ساری انسانیت کیلئے تاقیامت رول ماڈل ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی حیات مبارکہ پوری انسانی تہذیب و تمدن کی اصلاح و تعمیر کا جامع عنوان ہے جو قرآن حکیم کے ابدی اصولوں کی تفسیر ہے جسے نبی کریم ﷺ نے عمل کی زبان میں پیش کیا ہے۔

حضور نبی اکرم ﷺ نے زندگی کے ہر شعبے، ہر گوشے اور ہر پہلو کے بارے میں مکمل رہنمائی عطا فرمائی ہے۔ ہر انسان کو ہدایت و رہنمائی حضور نبی اکرم ﷺ کی حیات کامل اور سیرت پاک میں ملتی ہے۔ تحریک منہاج القرآن لاہور نے اس سال 41 ویں عالمی میلاد کانفرنس کو تاریخ ساز بنانے کے لئے جو خدمات انجام دیں وہ ہر اعتبار سے قابل ستائش و قابل تعریف ہیں۔

اس پر میں صدر پروفیسر ذوالفقار علی، ناظم لاہور امجد حسین چودھری، سینئر نائب صدر ڈاکٹر سلطان محمود چودھری، کیپٹن(ر) عبدالمجید، حاجی امجد علی قادری، محمد افضل بھٹی، میاں ممتاز حسین، ریحان چودھری سمیت لاہور کی جملہ تنظیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس کے علاوہ نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ رب العزت نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کو یہ توفیق بخشی کہ انہوں نے سیرت طیبہ کے فروغ کے لئے میلاد کلچر کو عام کیا اور اس خدمت دین کے نتیجے میں آج گھر گھر میلاد کی محافل ہو رہی ہیں۔ بلاشبہ آپ ﷺ کی محبت اور تکریم ایمان کی روح ہے۔ اگر دل عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خالی ہیں تو وہ دل مردہ اور بے کار ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top