ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا جامعہ حیدریہ غوثیہ G-9 مرکز اسلام آباد میں منعقدہ محفلِ حسنِ قراءت میں خطاب

Mehfil e Husna e Qirat at G-9 Markaz Islamabad

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامعہ حیدریہ غوثیہ G-9 مرکز اسلام آباد میں منعقدہ محفلِ حسنِ قراءۃ بسلسلہ دستارِ فضیلت حفاظ و علماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کا فیضان صرف اسے ملے گا جو بابِ مدینۃ العلم سے علم کی خیرات حاصل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر تاجدارِ کائنات حضور نبی کریم ﷺ تک، اللہ رب العزت نے انبیاء کرام سے مختلف زبانوں میں گفتگو فرمائی، اور یہ مکالمات قرآن مجید میں محفوظ کر دیے گئے ہیں۔ اگر کوئی قرآن کا عالم یا مفسر بننا چاہتا ہے، تو اسے اپنے دل میں وسعت اور برداشت پیدا کرنی چاہیے تاکہ وہ علم کو بہتر طور پر سیکھ سکے اور اختلافی باتوں کو تحمل سے سن سکے۔

انہوں نے کہا کہ آقا کریم ﷺ کی سیرت ہمیں سکھاتی ہے کہ اختلافِ رائے رکھنے والے کی بات کو تحمل اور صبر سے سننا چاہیے۔ جو شخص کسی کی بات سننے کی صلاحیت نہیں رکھتا، وہ کبھی اچھا مناظر نہیں بن سکتا۔ ہمیں آقا ﷺ کے اخلاقِ حسنہ کو اپنانا چاہیے، جس میں صبر، برداشت، اور غور و فکر شامل ہیں۔ جب آپ کسی کی بات ادب سے سن لیتے ہیں اور اس کی تسلی کر دیتے ہیں، تو یہ سب سے بڑا اخلاقِ حسنہ ہے۔

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی زندگی سے مثالیں بیان کرتے ہوئے اُنہوں نے فرمایا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم محبت و تعظیم کا پیکر تھے، وہ اختلاف بھی احترام سے کرتے تھے۔ ان کا اختلاف اپنی جگہ ہوتا تھا، لیکن پیار، محبت، اور احترام ہمیشہ قائم رہتا تھا۔

اگر آپ قرآن کا عالم یا مفسر بننا چاہتے ہیں، تو اپنے دلوں کو وسیع کریں، دورانِ اختلاف آداب کو ملحوظ رکھنے کی روش کو ترویج دیں۔ اللہ رب العزت ہمیں اپنی توفیقات، فضل، اور کرم سے نوازے اور آقا ﷺ کے در کی خیرات کو سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔

تقریب کے معزز مہمانوں میں حضرت خواجہ پیر بدر عالم جان سجادہ نشین دربار عالیہ مرشد آباد شریف پشاور، علامہ مفتی امداد اللہ قادری، علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، چودھری محمد یٰسین، حفیظ اعوان، صاحبزادہ نفیس القادری، سید بشیر حسین شاہ، انار خان گوندل، ابرار رضا ایڈووکیٹ، علامہ احسان قادر نعیمی، قاری گلزار نعیمی شامل تھے۔

جب کہ جامعہ حیدریہ غوثیہ اور جامع مسجد حیدری رضوی کے طلباء، اساتذہ، سٹاف ممبران، مختلف مدارس اور جامعات کے علمائے کرام، مشائخ عظام، حفاظِ قرآن، طلباء و طالبات، ان کے والدین سمیت کئی معزز شخصیات اور عاشقانِ مصطفیٰ (مرد و خواتین) نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ خاص طور پر وہ اساتذہ اور طلباء جنہوں نے دن رات کی محنت، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور آقا ﷺ کے تصدق سے فراغت حاصل کی، تقریب کا حصہ تھے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ فارغ التحصیل ہونے والے حفاظ اور علما کو سندِ فراغت و دستارِ فضیلت سے نوازا، اُنہوں نے اپنے کلماتِ تحسین میں فرمایا کہ آج کے یہ حفاظ قرآن مجید کے انوار اور تجلیات اپنے سینوں میں محفوظ کیے ہوئے ہیں، اور انشاء اللہ اس نورِ ربانی کو عامۃ الناس تک پھیلائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت فرمائے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دعائیں اور توجہات ہمیشہ ان کے ساتھ قائم رہیں۔

Mehfil e Husna e Qirat at G-9 Markaz Islamabad

Mehfil e Husna e Qirat at G-9 Markaz Islamabad

Mehfil e Husna e Qirat at G-9 Markaz Islamabad

Mehfil e Husna e Qirat at G-9 Markaz Islamabad

Mehfil e Husna e Qirat at G-9 Markaz Islamabad

Mehfil e Husna e Qirat at G-9 Markaz Islamabad

Mehfil e Husna e Qirat at G-9 Markaz Islamabad

Mehfil e Husna e Qirat at G-9 Markaz Islamabad

Mehfil e Husna e Qirat at G-9 Markaz Islamabad

Mehfil e Husna e Qirat at G-9 Markaz Islamabad

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top