ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن پشاور کے زیرِاہتمام ورکرز کنونشن میں شرکت اور گفتگو

Dr Hassan Qadri Participate workers Convention in Peshawar

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن پشاور کے زیرِاہتمام ورکرز کنونشن میں شرکت اور گفتگو، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جملہ فورمز کے ورکرز کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت اپنی توفیق خاص سے آپ کی کوششوں میں مزید برکت عطا فرمائے۔ آپ تمام احباب جس محنت اور لگن سے دینِ متین کے پیغام کو عوام الناس تک پہنچانے میں مصروف ہیں، یہ انتہائی قابلِ قدر عمل ہے۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ اتفاق و اتحاد مشن کی کامیابی کی کنجی ہے، اپنی صفوں میں ہمیشہ اتحاد کو قائم رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنی پوری زندگی اس عظیم مشن کے لیے وقف کر رکھی ہے، اور اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اس مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے نسلوں کے ایمان کی حفاظت کا فریضہ انجام دیں۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ چودھری عرفان یوسف، ڈائریکٹر انسٹیٹیوشنز MWF سید امجد علی شاہ، صدر (PAT KPk) سبحان اللہ خان، مرکزی جنرل سیکریٹری منہاج یوتھ لیگ ڈاکٹر عمران یونس، صدر پشاور پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور، ابو عفان، صدام حسین صدیقی، ابو مصطفیٰ، سرفراز خان، صبغت اللہ، حافظ شمس، حامد اشتیاق، مامون الطاف، عبدالنافع، ارشاد اقبال، روبینہ معین سمیت جملہ فورمز کے ضلعی تحصیلی ذمہ داران شریک ہوئے۔

پروگرام کے اختتام پر چیئرمین سپریم کونسل نے ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

Dr Hassan Qadri Participate workers Convention in Peshawar

Dr Hassan Qadri Participate workers Convention in Peshawar

Dr Hassan Qadri Participate workers Convention in Peshawar

Dr Hassan Qadri Participate workers Convention in Peshawar

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top