چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کوہاٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں شرکت و گفتگو

چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کوہاٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں شرکت و گفتگو

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کوہاٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کے تصور پر منعقدہ سیمینار میں شرکت و گفتگو

چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ علم و تعلیم کے تسلسل سے اسلامی فکر میں جمود نہیں آ سکتا۔ مدینہ کا دستور ایک معاہدہ نہیں بلکہ انسانی تاریخ کا پہلا تحریری دستور تھا، جو حضور ﷺ کی حکمت اور بصیرت کا نتیجہ تھا۔ آپ ﷺ نے ریاست مدینہ اور اس کے قبائل کو کھوئے ہوئے حقوق دلوائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر 63 آرٹیکلز پر مشتمل یہ دستور نہ ہوتا تو کفارِ مکہ سب سے پہلے اس کی مخالفت کرتے۔ یہ دستور کسی پرانی تہذیب کا عکس نہیں تھا بلکہ پہلی فلاحی، عوامی تحریری آئینی دستاویز تھی۔ آپ ﷺ نے مختلف قبائل اور مذاہب کو ایک قوم اور ریاست کی بنیاد پر جمع کیا، حقوق کی برابری اور ڈیولوشن آف پاور کا نظام دیا، خواتین کے حقوق محفوظ کیے، اور ایک آزاد عدالتی نظام قائم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاستِ مدینہ میں غلاموں اور غیر مسلموں کے حقوق برابر تھے۔ آقا ﷺ نے جوڈیشل سسٹم کو آزاد بنایا، صوبائی سیکرٹریٹ قائم کیے، اور مختلف وزارتیں تشکیل دیں۔ ریاستِ مدینہ میں سرکاری عہدیداروں کے لیے گھر، تنخواہ، اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا گیا اور کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت احتساب کا نظام تھا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان میں حقوق کی برابری اور مساوات کا نظام نافذ نہیں ہوگا، ترقی ممکن نہیں۔ جب یہ نظام رائج ہوگا، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

سیمینار میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوہاٹ ڈاکٹر امیر عجم خٹک ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری DBA کوہاٹ طارق الطاف ایڈووکیٹ، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ KPK چودھری عرفان یوسف، صدر منہاج القرآن کوہاٹ اعجاز خان بنگش، ناظم پروفیسر ضیاء اللہ، قاسم بخاری ایڈووکیٹ، سید ماجد فلوک بخاری ایڈووکیٹ، ملک شہزادہ ایڈووکیٹ، طلحہ عدنان ایڈووکیٹ، طارق اقبال ایڈووکیٹ، عالم زیب ایڈووکیٹ، جہانذیب ایڈووکیٹ، سید باسط ایڈووکیٹ، سراج قمر ایڈووکیٹ، مس فریدہ ایڈووکیٹ، رودابا خان ایڈووکیٹ سمیت سینئر وکلاء، بار ممبران اور تحریک منہاج القرآن کوہاٹ کے ذمہ دران شریک ہوئے۔

چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کوہاٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں شرکت و گفتگو

چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کوہاٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں شرکت و گفتگو

چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کوہاٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں شرکت و گفتگو

چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کوہاٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں شرکت و گفتگو

چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کوہاٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں شرکت و گفتگو

چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کوہاٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں شرکت و گفتگو

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top