منہاج یونیورسٹی میں 7ویں ورلڈ ریلنجز کانفرنس، مالدیپ کے سابق صدر کی شرکت و خطاب

غیر اسلامی دنیا جہاد کی غلط تشریح کرتی ہے: ڈاکٹر حسین قادری
امریکہ، برطانیہ، آسٹریا، سری لنکا، مصر، انڈیا، ناروے، ساؤتھ کوریا، نیپال کے سکالرز کی شرکت
ریورنڈ فادر جیمز چنن اور پروفیسر ڈاکٹر روہن گونارتنا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوراڈ دیا گیا
کانفرنس کے دوران کولیشن آف فیتھ بیس آرگنائزیشن پاکستان چیپٹر قائم کرنے کا اعلان
وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے قومی و بین الاقوامی مہمانوں کو کانفرنس میں خوش آمدید کہا

mul 7th world religion conference 2024

منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام منعقدہ 7ویں عالمی مذاہب کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے ”مذہب کی آڑ میں سیاست اور تشدد“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اسلام امن کا سب سے بڑا داعی ہے، لاعلمی، تعصب یا تنگ نظری کی وجہ سے جہاد سمیت بعض اسلامی تعلیمات کی غلط تشریح کی جاتی ہے۔ اسلام امن اور توسع کا دین ہے۔ وسیع تر مکالمہ کے ذریعے غلط فہمیوں کا تدارک ممکن ہے۔

منہاج یونیورسٹی لاہور مکالمہ کے کلچر کو پروان چڑھانے کے لئے اپنا قومی، دینی و ملی کردار ادا کررہی ہے۔ مالدیپ کے سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد وحید حسن نے کہا کہ امن اور انسانیت سے محبت کرنے والی تعلیمات اور مشترکات پر اکٹھا ہونا چاہیے۔

انہوں نے بین المذاہب رواداری اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے منہاج یونیورسٹی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ منہاج یونیورسٹی بین المذاہب مکالمہ کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔

وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے استقبالیہ کلمات میں کانفرنس میں شریک قومی و بین الاقوامی مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔رجسٹرار ڈاکٹر خرم شہزاد نے کانفرنس کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔

کانفرنس میں امریکہ، برطانیہ، آسٹریا، مصر، انڈیا، ناروے، ساؤتھ کوریا، نیپال، سری لنکا اور پاکستان کی ممتاز یونیورسٹیوں کے پروفیسرز و محققین شریک ہیں۔

دورہ روزہ کانفرنس کے پہلے روز ریورنڈ فادر جیمز چنن اور سنگا پور سے پروفیسر ڈاکٹر روہن گونارتنا کو بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پرلائف ٹائم اچیومنٹ ایوراڈ سے نوازا گیا۔ کانفرنس میں کولیشن آف فیتھ بیسڈ آرگنائزیشن پاکستان چیپٹر قائم کیا گیا۔

کانفرنس کے پہلے روز پینل ڈسکشنز اور ٹیکنیکل سیشنز میں مہمان سکالرز نے طلباء و طالبات سے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

پینل ڈسکشن میں امریکہ سے ڈاکٹر افسر راٹھور، ڈاکٹر ترنجیت سنگھ، پاکستان سے پروفیسر اشوک کمار کھتری، مصر سے عاصمہ الیزینی، آسٹریا سے ڈاکٹر پیٹر نے موضوع سے متعلق گفتگو کی اور سوالوں کے جوابات دئیے۔

کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور، رجسٹرار منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر خرم شہزاد، فیکلیٹیز ہیڈ، بیرسٹر عامر حسن، ماہر قانون صدیق اظہر ایڈووکیٹ، نائب صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان و دیگر نے شرکت کی۔

mul 7th world religion conference 2024

mul 7th world religion conference 2024

mul 7th world religion conference 2024

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top