7ویں ورلڈ ریلیجنز کانفرنس اختتام پذیر، گورنر فیصل کریم کنڈی کی شرکت

منہاج یونیورسٹی کا فروغ علم و امن کے لئے کردار قابل تقلید ہے، گورنر کے پی کے
ڈاکٹر حسن قادری کا خطاب، سب سے زیادہ بیسٹ ریسرچ پیپر ایوارڈز خواتین نے حاصل کئے

Last Ceremony MUL 7th world Relegion conference 2024

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام منعقدہ 7ویں ورلڈ ریلیجنز کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا امن و استحکام اور فلاح عامہ کے لئے دہشت گردی کے خلاف طویل ترین جنگ لڑنے والے پاکستان اور اُس کے عوام کا ساتھ دے۔ اسلام دہشت گردی نہیں امن کا دین ہے، منہاج یونیورسٹی لاہور نے اہم موضوع پر بین المذاہب مکالمہ کا اہتمام کر کے قابل تعریف قومی، دینی و ملی خدمت انجام دی ہے۔ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فروغ علم و امن کی خدمات کا ہمیشہ سے معترف رہا ہوں۔ منہاج یونیورسٹی کا فروغ علم و امن کے لئے کردار قابل تقلید ہے۔سب سے زیادہ بیسٹ ریسرچ پیپر ایوارڈز خواتین سکالرز نے حاصل کئے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے لیکچر میں کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے میثاق مدینہ پر دستخط کرنے والے تمام مذاہب کے پیروکاروں کو ریاست مدینہ میں ان کے جان و مال اور مذہبی فرائض کی ادائیگی کے تحفظ کی گارنٹی دی، ریاست مدینہ کے ماڈل پر عمل ہو جائے تو یہ دنیا جنت نظیر بن جائے۔

منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بین الاقوامی مہمان سکالرز اور تقریب میں مقالہ جات پیش کرنے والے پاکستانی سکالرز کو مبارکباد دی۔

ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور عطاء الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقلیتی برادری کی املاک کی حفاظت اور مذہبی آزادی ہماری ترجیح ہے۔ کانفرنس میں پاکستان سمیت امریکہ، برطانیہ، آسٹریا، مصر، نیپال، انڈیا، سری لنکا، ناروے، مالدیپ اور ساؤتھ کوریا کے سکالرز نے بین المذاہب رواداری کے فروغ اور انتہا پسندی کے خاتمے کے ضمن میں مقالہ جات پیش کئے۔

سنگا پور کے سکالر پروفیسر ڈاکٹر روہن گونارتنا نے پاکستان میں مذہبی رواداری کے اچھے ماحول کی تعریف کی اور کہا کہ پائیدار امن اور خوشحالی کے لئے نوجوانوں کو فنی تربیت دی جائے، اس کے علاوہ اُن کی نفسیاتی کونسلنگ کی جائے، پاکستان ووکیشنل تعلیم و تربیت پر فوکس کر کے امن اور خوشحالی کے اہداف حاصل کر سکتا ہے۔ پاکستان قدیم تہذیبوں کے آثار کا مرکز ہے، علمائے کرام، میڈیا اور اعلیٰ تعلیمی ادارے عدم برداشت کے خاتمے کے لئے فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔

کانفرنس میں ڈاکٹر عائشہ جانسن کھوکھر کے ریسرچ پیپر نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اقصیٰ، عائشہ خالد اور تحریم فاطمہ، نیلم جاوید اور فائزہ مریم نے بیسٹ پیپر ایوارڈ حاصل کئے۔

تقریب کے اختتام پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منہاج یونیورسٹی کی طرف سے GRACE ڈیٹا بیس کا اجراء کیا گیا جو فروغ امن کے حوالے سے دنیا بھر میں ہونے والی تحقیقات کا آرکائیو ہو گا جس سے پالیسی ساز ادارے استفادہ کر سکیں گے۔

ڈاکٹر علی وقار قادری، ڈاکٹر راجہ عدنان رزاق، پروفیسر ڈاکٹر شانتی کمار، ڈاکٹر فاروق رانا، مسٹر جی سنگ بیا نے پینل ڈسکشن میں حصہ لیا۔

اختتامی سیشن میں وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، رجسٹرار ڈاکٹر خرم شہزاد، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور، بیرسٹر عامر حسن، ماہر قانون اظہر صدیق ایڈووکیٹ، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان سمیت منہاج یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی شعبہ جات کے ڈینز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، فیکلٹی ممبران، لیکچررز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Last Ceremony MUL 7th world Relegion conference 2024

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top