علم صرف معلومات جمع کرنے کا نام نہیں بلکہ کردار سازی کا ذریعہ ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

Dr Hassan Qadri Tarbiyati Session in Minhaj College for Women

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج کالج برائے خواتین (ٹاؤن شپ لاہور) میں منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تربیتی نشست سے "تحصیلِ علم اور عملِ صالح کی اہمیت" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کا حصول ایک محنت طلب عمل ہے، جس میں سہولت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ علم، عملِ صالح اور نیک نیتی کے ذریعے ہی معاشرتی اور روحانی ترقی حاصل کی جا سکتی ہے، اور علم کی تکمیل تب ہی ممکن ہے جب طالب علم اس کی اہمیت کو سمجھے اور علم کو عمل میں ڈھالنے کی سعی کرے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ طالبات نے اس دورِ مادیت میں منہاج القرآن جیسی عظیم درسگاہ کا انتخاب کیا جہاں انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جیسے عظیم محدث، مفسر، مجتہد اور مربی کی صحبت میسر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علم صرف معلومات جمع کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ کردار سازی اور اخلاقی ترقی کا ذریعہ ہے۔ علم کو حقیقی معنوں میں اپنانا تب ممکن ہے جب وہ ہمارے کردار اور اعمال میں مثبت تبدیلی پیدا کرے۔ انہوں نے اساتذہ اور طالبات کو تاکید کی کہ علم کو ہمیشہ اعلیٰ اخلاق، اخلاص اور عملِ صالح کے ساتھ حاصل کریں، کیونکہ علم تب ہی فائدہ مند ہے جب اس کے ساتھ عمل ہو۔ انہوں نے طالبات کو نصیحت کی کہ علم کی راہ میں ریاضت، شب بیداری، تقویٰ، طہارت اور ادب کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں، کیونکہ یہی اعلیٰ مدارج تک پہنچنے کے زادِ راہ ہیں۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے طالبات کی عربی اور انگریزی زبان میں مہارت حاصل کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا اور کالج میں منعقدہ "عربی ڈے" کی مناسبت سے ہونے والی سرگرمیوں پر اساتذہ اور طالبات کو خصوصی مبارکباد دی۔

منعقدہ تربیتی نشست میں پرنسپل منہاج کالج برائے خواتین آفتاب خان قادری، ڈاکٹر شفاقت بغدادی، ہیڈ آف شریعہ ڈیپارٹمنٹ COSIS، محترم خالد یمنی، ڈاکٹر نور الزمان نوری، الطاف رندھاوا، ڈاکٹر غلام احمد خان، مسز حمیرا ناز، (وائس پرنسپل)، مسز عتیقہ علوی، ہیڈ آف انگلش ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر یاسمین ظفر، مس ام حبیبہ اسماعیل (انچارج بزم منہاج)، ڈاکٹر جویریہ حسن (ڈائریکٹر ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ) اور مس عروسہ انور اور دیگر اساتذہ کرام، سٹاف ممبران اور طالبات نے شرکت کی۔

Dr Hassan Qadri Tarbiyati Session in Minhaj College for Women

Dr Hassan Qadri Tarbiyati Session in Minhaj College for Women

Dr Hassan Qadri Tarbiyati Session in Minhaj College for Women

Dr Hassan Qadri Tarbiyati Session in Minhaj College for Women

Dr Hassan Qadri Tarbiyati Session in Minhaj College for Women

Dr Hassan Qadri Tarbiyati Session in Minhaj College for Women

Dr Hassan Qadri Tarbiyati Session in Minhaj College for Women

Dr Hassan Qadri Tarbiyati Session in Minhaj College for Women

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top