پروفیسر ڈاکٹر حسین قادری کی منہاج اسلامک سنٹر کے افتتاح اور آغوش آرفن کیئر کمپلیکس ککرالی، گجرات کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت

Dr Hussain Qadri addressing Speech in Kakrali Gujarat

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تقریبِ افتتاح منہاج القرآن اسلامک سنٹر اور تقریبِ سنگِ بنیاد آغوش آرفن کیئر کمپلیکس ککرالی، گجرات میں شرکت و خطاب

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ یتیم کی کفالت کرنا اللہ رب العزت اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پسندیدہ عمل ہے۔ جن احباب نے اس کارِ خیر میں حصہ لیا، اللہ رب العزت ان کی قربانیوں کو اپنی بارگاہِ عالیہ میں قبول و منظور فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ یتیموں کی سرپرستی اور کفالت کرنے والے شخص کے لیے اللہ کے ہاں اجرِ عظیم ہے۔ جو شخص کسی مسلمان کی دنیاوی مدد کرتا ہے، اللہ رب العزت اس کی آخرت میں مدد کرے گا۔ جو شخص دنیا میں کسی کی پردہ پوشی کرے گا، اللہ اس کی آخرت میں پردہ پوشی فرمائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظلوموں، محکوموں، اور کمزوروں کی مدد کرنے والے افراد کو اللہ تعظیم و پہچان عطا فرماتا ہے، اور قیامت کے دن انہیں عذاب سے محفوظ رکھے گا۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر کے تحت پورے پاکستان میں انسانی فلاح کے مراکز قائم کیے گئے ہیں، جو خدمتِ انسانیت کے مشن پر گامزن ہیں۔ دنیا بھر میں کہیں بھی قدرتی آفات یا بلیات ہوں، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہمیشہ صفِ اول میں نظر آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آغوش آرفن کیئر کمپلیکسز میں بچوں کی کفالت صرف دو وقت کے کھانے تک محدود نہیں بلکہ ان کی مکمل تعلیم و تربیت کا انتظام بھی شامل ہے، جو پہلی جماعت سے لے کر پی ایچ ڈی تک جاری رہتا ہے۔

تقریب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو 2 کنال اور 19 مرلے زمین کے عطیہ کے کاغذات پیش کیے گئے۔

اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی زون و کشمیر انجینئر محمد رفیق نجم، محمد اقبال مصطفوی، علامہ حسن میر قادری، سہیل احمد رضا، سید ہارون بخاری، حاجی صدیق، چودھری ساجد حسین، معراج الدین، چودھری احمد رضا، قاری ریاست علی چدھڑ، علامہ محمد اخلاق منہاجین اور تحریک منہاج القرآن ککرالی، گجرات کے تمام فورمز کے قائدین و کارکنان شریک ہوئے۔

Dr Hussain Qadri addressing Speech in Kakrali Gujarat

Dr Hussain Qadri addressing Speech in Kakrali Gujarat

Dr Hussain Qadri addressing Speech in Kakrali Gujarat

Dr Hussain Qadri addressing Speech in Kakrali Gujarat

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top