ایمان کا سرچشمہ محبتِ رسولﷺ ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

Dr Hussain Qadri addressing Seerat un Nabi Conference Bhimber Azad Kashmir

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی بھمبر آزاد کشمیر میں منعقدہ فقید المثال سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں شرکت و خطاب، کانفرنس میں ہزاروں عشاقانِ مصطفیٰ ﷺ (مرد و خواتین) نے شرکت کی۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے اپنی گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ آج کی نشست کا موضوع محبت ہے۔ تاجدارِ کائناتﷺ کی ذاتِ بابرکات سے امت محمدی کے تعلقِ حبی، اس کی علامات اور اس کے ثمرات پر روشنی ڈالی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، جن میں اچھی صحت، رزق حلال، اولاد، گھر بار، اور کشادگی جیسی نعمتیں شامل ہیں۔ لیکن سب سے بڑی نعمت ایمان ہے۔ ایمان کی نعمت اس شخص کو عطا ہوتی ہے جس کے دل میں محبوبِ خدا ﷺ کی محبت موجود ہو، کیونکہ محبتِ رسول ﷺ کے بغیر ایمان کا حصول ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے کائنات کی تخلیق کی بنیاد دو جذبات پر رکھی: جذبۂ محبت اور احساسِ نفرت۔ اصل اور بنیادی جذبہ محبت ہے، جبکہ نفرت محبت کو ظاہر کرنے کے لیے تخلیق کی گئی ہے۔ حدیث قدسی کے مطابق، اللہ نے فرمایا: ’’میں ایک چھپا ہوا خزانہ تھا، پھر میں نے چاہا کہ لوگ مجھے پہچان سکیں، تو میں نے کائنات تخلیق کی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ محبتِ رسول ﷺ کا تقاضا یہ ہے کہ ہر عمل میں آقا ﷺ کی اطاعت کی جائے اور ان کے اسوہ کی پیروی کی جائے۔

عاشقِ رسول کی علامات میں سے ہے کہ اسے آقا ﷺ کی زیارت کا شوق ہوتا ہے، اور اس کے اخلاق نبوی ﷺ کی طرح ہوتے ہیں۔ اگر ہم دعویٰ محبت کرتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ ہمارے اخلاق اچھے ہوں، گالی گلوچ، ظلم اور سختی ختم ہو۔ سچا عاشقِ رسول وہ ہے جو آقا ﷺ کو تکلیف نہ پہنچانے کی کوشش کرے اور ہر وقت ذکرِ رسول ﷺ کرتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایمان کی تکمیل کے لیے چار چیزوں کا ہونا ضروری ہے: محبتِ رسول ﷺ، اطاعتِ رسول ﷺ، اتباعِ رسول ﷺ اور تعظیمِ رسول ﷺ۔ اگر ان میں سے کسی ایک میں کمی ہو، تو ایمان متاثر ہو جاتا ہے۔

تحریک منہاج القرآن نے ان اصولوں کو اپنایا ہے اور اس کی ہر سرگرمی میں ذکرِ رسول ﷺ کو شامل کیا ہے۔ یہ تحریک امت میں محبتِ رسول ﷺ، اتحاد، اخلاق، علم اور اسلام کے دفاع کو فروغ دیتی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کا رفیق بن کر اس پیغام کو ہر گوشے میں پہنچائیں، تاکہ یہ حسین طرزِ حیات نسلوں تک منتقل ہو۔

آج کی سیرت کانفرنس کا پیغام یہ ہے کہ ایمان محبتِ رسول ﷺ سے ہے، اور محبت کا مکمل مفہوم اطاعت، اتباع اور تعظیم میں ہے، جسے تحریک منہاج القرآن بہترین طریقے سے سکھاتی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن اور اس کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان کو عظیم الشان اور فقید المثال اجتماع کے انعقاد پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔

کانفرنس میں نائب ناظم اعلیٰ ریاست ہائے کشمیر انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ حسن میر قادری، محمد اقبال مصطفوی، سہیل احمد رضا، علامہ جمیل احمد زاہد، چودھری ریاست علی چدھڑ، ابرار سرور شاہ، پروفیسر عتیق احمد طاہر، وحید شریف، شہزاد القمر مجید، ڈاکٹر امجد حسین، زونل ناظمہ منہاج ویمن لیگ کشمیر رافعہ عروج ملک سمیت تحریک منہاج القرآن کے مختلف فورمز کے قائدین و کارکنان، سیاسی، سماجی، مذہبی، علمی، صحافتی شخصیات، اور عامۃ الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top