پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا پیر سید ہدایت رسول شاہؒ کے 5ویں سالانہ عُرس پر منعقدہ جلسہ سے خطاب

اللہ کے نیک بندے اپنی زندگی کو اللہ کی رضا کے لیے وقف کردیتے ہیں: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل
انسانی زندگی کا بنیادی مقصد قربِ الٰہی کا حصول ہے: پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری

Dr Hussain Qadri addressing Speech in Urs Syed Hedayt Rasool Shah sb

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ انسانی زندگی کا بنیادی مقصد قربِ الٰہی کا حصول ہے، اور یہی حقیقی کامیابی کا ضامن ہے۔ قرب الہیٰ کا حصول ایک مسلسل عمل ہے جس کا آغاز انسان کی نیت اور اس کے ارادے سے ہوتا ہے۔ یہ مقصد تبھی پورا ہو سکتا ہے جب انسان اپنی زندگی کو اللہ کی رضا کے مطابق ڈھال لے۔ اپنے اعمال میں اخلاص پیدا کرے اور اپنی خواہشات کو اللہ کی مرضی کے تابع کر دے مگر آج کے دور میں مادیت ہماری زندگیوں پر غالب آچکی ہے۔ ہم ہر شے کو مادیت کے پیمانے پر تولتے ہیں اور روحانی اقدار کو فراموش کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بداعمالیاں اور دین سے دوری کا سبب یہ ہے کہ ہم نے اولیاء کرام اور صوفیاء عظام کی مجالس اور صحبت سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ ہماری نسل اس روحانی تعلق سے محروم ہوکر بے راہ روی کا شکار ہورہی ہے۔ مادیت پرستی نے ہماری زندگیوں سے عبادات، اخلاقیات اور شرم و حیاء کی اہمیت کو ختم کردیا ہے۔ ہم دین کے بنیادی ارکان کو پرانے خیالات سمجھ کر نظر انداز کرنے لگے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم نوریہ رضویہ، بغدادی فیصل آباد میں معروف علمی و روحانی شخصیت تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے بانی فاضل حضرت علامہ پیر سید ہدایت رسول شاہ قادری رحمة اللہ علیہ کے 5ویں سالانہ عُرس مبارک کے موقع پر منعقدہ جلسۂ دستارِ فضیلت سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ حضرت علامہ پیر سید ہدایت رسول شاہ رحمۃ اللہ علیہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے قابلِ فخر شاگردوں میں سے تھے۔ آپ تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے روحِ رواں تھے اور اپنی ساری زندگی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے دین کی بے لوث خدمت میں بسر کی۔ آپ کے اخلاص اور قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ ہزاروں افراد آج بھی ان سے محبت رکھتے ہیں اور ان کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے نیک بندے اپنی زندگی کو اللہ کی رضا کے لیے وقف کردیتے ہیں۔ ان کی صحبت ایمان کی روشنی پیدا کرتی ہے اور انسان کے دل کو اللہ کی طرف رجوع کرنے کا شعور دیتی ہے۔

تقریب میں سید حمایت رسول شاہ قادری، صاحبزادہ سید شفاعت رسول شاہ، صاحبزادہ سعادت رسول شاہ، صاحبزادہ صداقت رسول شاہ، سیدہ اختر کلثوم، پیر سید سعید الحسن شاہ، حاجی محمد امین القادری، میاں کاشف محمود، خالد رندھاوا، خالد رفیق سندھو، سید زبیب مسعود شاہ، سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری شخصیات، اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات اور تحریک منہاج القران کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان اور عامۃ الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Dr Hussain Qadri addressing Speech in Urs Syed Hedayt Rasool Shah sb

Dr Hussain Qadri addressing Speech in Urs Syed Hedayt Rasool Shah sb

Dr Hussain Qadri addressing Speech in Urs Syed Hedayt Rasool Shah sb

Dr Hussain Qadri addressing Speech in Urs Syed Hedayt Rasool Shah sb

Dr Hussain Qadri addressing Speech in Urs Syed Hedayt Rasool Shah sb

Dr Hussain Qadri addressing Speech in Urs Syed Hedayt Rasool Shah sb

Dr Hussain Qadri addressing Speech in Urs Syed Hedayt Rasool Shah sb

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top