نومبر 2024: مینارۃ السلام گوشۂ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبیﷺ کا روحانی اجتماع
تحریک منہاج القرآن پر قائم مینارۃ السلام گوشۂ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبیﷺ کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔
ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروگرام کا آغاز نماز عشاء کے بعد تلاوت کلام رحمن سے کیا گیا، اس کے بعد معروف ثناء خوانان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیۂ نعت پیش کیا۔
شرکاءِ مجلس نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کا بذریعہ ویڈیو لنک خطاب بھی سماعت کیا۔
اس روحانی اجتماع میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، گوشۂ درود کے گوشہ نشینان، مرکزی سٹاف ممبران، تحریک منہاج القرآن لاہور کے مختلف فورمز کے قائدین و کارکنان اور عامۃ الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نقابت کے فرائض حافظ اسامہ مجید، نور العین سعیدی اور گل محمد نے انجام دیے۔
اختتام پر گوشۂ درود کے وظائف کا ورد کیا گیا، بارگاہ حضور تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ درود و سلام پیش کیا گیا۔ علامہ لطیف مدنی نے امت مسلمہ، ملک پاکستان کی ترقی و سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
تبصرہ