لاہور: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی حاجی محمد حنیف سندھو کے گھر DHA آمد، ان کے داماد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن کے اوائل دور کے دیرینہ رفیق حاجی محمد حنیف سندھو کے گھر DHA آمد، چیئرمین سپریم کونسل نے ان کے داماد کے انتقال پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کی۔
دریں اثنا چیئرمین سپریم کونسل نے والٹن میں تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق پرویز اقبال بٹ کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کی اور صحت و سلامتی کے لیے دعا کی، اس موقع پر جی ایم ملک، حاجی منظور حسین، شہزاد رسول چودھری، حاجی محمد اسحاق، خرم ثاقب بھٹی، پروفیسر ذوالفقار علی، عابد بشیر رندھاوا، چودھری شبیر احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تبصرہ