منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ذیشان اطیب کا وفد کے ہمراہ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ
منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ذیشان اطیب نے وفد کے ہمراہ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر نظامت امور خارجہ جی ایم ملک نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر شکیل احمد طاہر نےمنہاج القرآن کے مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے وفد کو منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات گوشہ درود، میڈیا آفس، منہاج ٹی وی، FMRI اور شریعہ کالج کا دورہ کرایا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نظامت امور خارجہ خرم شہزاد نے سویڈن سے آئے ہوئے مہمانوں کو منہاج یونیورسٹی کا دورہ کروایا۔ جہاں انہوں نے پاکستان کی پہلی روبوٹک لائبریری، شیخ الاسلام تصوف سینٹر کا دورہ کیا۔ وفد کو آغوش کمپلیکس اور زیر تعمیر الاعظمیہ پراجیکٹ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر ذیشان اطیب نے کہا کہ منہاج القرآن کی اندرون و بیرون ملک دینی و ملی خدمات پر اعتبار سے قابل تحسین ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری آئندہ نسلوں کے اخلاق سنوار رہے ہیں۔ وفد نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے بھی ملاقات کی۔
تبصرہ