یونان: منہاج اسلامک سنٹر میں امام حسینؑ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں محفل نعت کا انعقاد

Imam Hussain Confeence Under MQi Greece

منہاج القران انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام مرکزی منہاج اسلامک سنٹر میں امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی خوشی میں روحانی محفل نعت رسول مقبول ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں رفقا کارکنانان وابستگان اور محبان اہلبیت نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، ثنا خوانوں نے مدحت مصطفی ﷺ پڑھ کر سماں بندھا دیا، یاسر عمران قادری نے منقبت مولا حسینؑ پڑھ کر خوب داد وصول کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قاری مدثر مصطفیٰ کا کہنا تھا حضرت حسین علیہ السلام سے محبت ایمان کا حصہ ہے، آپ نے امام حسین علیہ السلام کی عظمت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ایک مرتبہ حسنین کریمین اور فاروق اعظم کے بیٹے بچپن میں ساتھ مل کر کھیل رہے تھے کہ اچانک کسی بات کو لے کر لڑائی ہو جاتی ہے باتوں ہی باتوں میں امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے فاروق اعظم کے شہزادے سے فرمایا کہ "تو میرا غلام اور تیرا باپ میرے نانا کے نوکر ہیں، غلام ہیں یہ سن کر حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے صاحبزادے کو بُرا لگا اور وہ اس بات کی شکایت کرنے کے لیے اپنے والد کے پاس چلے گئے والد صاحب سے کہا کہ حسین نے مجھے ایسے ایسے کہا ہے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنے بیٹے سے فرمایا کہ جاؤ اور ان سے یہ بات لکھوا کر لے آؤ یہ میری بخشش کے لیے کافی ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں بھی حضرت عمر فاروق رض جیسی محبت، عقیدت، الفت اور آداب اہلبیت عطافرمائے۔

محفل کے آخر میں شرکا نے ادباً کھڑے ہوکر آپ ﷺ کی بارگاہ اقدس میں دورد وسلام پڑھا، صدر تحریک ارسلان خرم چیمہ شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا اور ولادت نواسہ رسول ﷺ کی مبارکباد دی، روحانی محفل کے اختتام پر امت مسلمہ اور ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔

Imam Hussain Confeence Under MQi Greece

Imam Hussain Confeence Under MQi Greece

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top