پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے کراچی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کی ملاقات اور ان کے اعزاز میں عشائیہ

Representatives

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے کراچی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کی ملاقات اور ان کے اعزاز میں عشائیہ

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اسلامی اقتصادی نظام کے عملی نفاذ اور ملکی استحکام میں اس کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلامی اصولوں کے مطابق معیشت کو استوار کرنا ہی حقیقی ترقی کا ضامن ہے۔

انہوں نے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اسلامک بینکاری کے حوالے سے نمایاں خدمات کا ذکر کیا، جن میں بلاسود بینکاری کے اہم کام نے ملک میں روایتی سے اسلامی مالیات کی طرف منتقلی کی بنیاد رکھی ہے۔ ڈاکٹر حسین قادری نے اس بات پر زور دیا کہ شیخ الاسلام کی تحقیق نے اسلامی معاشیات میں نئی راہیں کھولی ہیں، جو مساوات پر مبنی ماڈلز اور تجارت پر مبنی حل پیش کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور میں اسلامی معاشیات اور اسلامی فنانس کے جدید پروگرامز متعارف کروائے گئے ہیں، جن میں پی ایچ ڈی تک تعلیم دی جا رہی ہے۔ پاکستان میں اسلامی بینکاری اور معیشت کے فروغ کے لیے یہ ایک انقلابی اقدام ہے۔ اسی وژن کے تحت، پاکستان کی پہلی اسلامی مائیکرو فنانس کمپنی "المواخات" کو سرکاری سطح پر منظوری دی گئی، جو غریب اور متوسط طبقے کو مالی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے تحت دنیا بھر میں قائم اسلامک سنٹرز نہ صرف دینی تعلیم کے مراکز ہیں بلکہ نوجوانوں کی فکری و روحانی تربیت میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان مراکز کے ذریعے اسلامی تعلیمات کے عملی نفاذ کو فروغ دینے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور میں ہر سال "بین الاقوامی اسلامک فنانس کانفرنس" کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں دنیا بھر سے ماہرین اسلامی معیشت کے جدید تقاضوں اور عملی حل پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی ممبران کو منہاج یونیورسٹی کے وزٹ اور آئندہ ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مہمانوں کو اپنی تصانیف بھی تحفہ دیں۔

بزنس کمیونٹی کے نمائندوں میں ڈاکٹر عبدالجبار، فرید احمد واڈھا، راؤ محمد مختار، محترم جاوید ضیاء، محترم نوشیروان، محترم شعیب الیاس، اقبال حیدر زیدی، محترم محمد سہیل، محترم زید اللہ، راؤ وقار احمد و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر سرپرست تحریک منہاج القرآن کراچی قاضی زاہد حسین، صدر مسعود احمد، ناظم محمد عتیق چشتی، حفیظ الرحمان خان، سید ظفر اقبال، زاہد لطیف و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

Representatives

Representatives

Representatives

Representatives

Representatives

Representatives

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top