مٹیاری: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے مزار پر حاضری

Dr

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تحصیل بھٹ شاہ، ہالا، مٹیاری میں صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے مزار پر حاضری پھولوں کی چارد چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظمِ اعلیٰ مظہر محمود علوی، اقبال مصطفوی، پروفیسر علی مراد بلوچ، اقبال مصطفوی، حفیظ اللہ بلوچ، مشتاق احمد قائم خانی، یاسر کھوسو اور دیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ (1689ء – 1752ء) سندھ کے عظیم صوفی شاعر، عالم، اور فلسفی تھے۔ آپ کی تعلیم و تربیت صوفیانہ ماحول میں ہوئی۔ آپ نے اپنی شاعری کے ذریعے عشقِ الٰہی، انسان دوستی، صوفیانہ فکر، اور اخلاقی اقدار کو فروغ دیا۔

آپ کا مشہور شعری مجموعہ "شاہ جو رسالو" سندھ کی کلاسیکی ادب کا شاہکار سمجھا جاتا ہے، جس میں آپ نے سندھ کے دیہی معاشرت، قدرتی حسن، اور صوفیانہ تعلیمات کو منفرد انداز میں بیان کیا۔ آپ کی شاعری میں وحدت الوجود، صبر، عشق، قربانی، اور راہِ سلوک جیسے موضوعات نمایاں ہیں۔

Dr

Dr

Dr

Dr

Dr

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top