شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 74ویں سالگرہ 19 فروری 2025 کو منائی جائے گی
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 74 برس کے ہو گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں قائم منہاج القرآن اسلامک سینٹرز میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔ ان تقریبات کا آغاز قرآن خوانی اور محافل نعت سے کیا جائے گا، جس کے بعد سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور شیخ الاسلام کی صحت و درازی عمر کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ سالگرہ کی مرکزی تقریب تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن، لاہور میں منعقد ہوگی، جہاں قائدین، اسکالرز اور کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی، اصلاحی اور تحقیقی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
تبصرہ