تحریک منہاج القرآن کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 2 نومبر 2025 کو ہو گا

یکم نومبر (ہفتہ) کو مرکزی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ہو گا

Minhaj-ul-Quran Majlis-e-Shura Meeting November 2

لاہور (30 اکتوبر 2025) تحریک منہاج القرآن کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 2نومبر بروز (اتوار) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا۔ بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خطاب کریں گے۔ ملک بھر سے عہدیداران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کے مختلف فورمز کے عہدیداران سے مشاورت کے بعد اہم اعلانات کئے جائیں گے۔ شوریٰ کے اجلاس سے قبل یکم نومبر (ہفتہ) کو مرکزی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ہو گا جس سے چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خطاب کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top