نیو ڈی آئی خان سٹی میں منہاج یونیورسٹی خیبر پختونخوا کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے چیئرمین نیو ڈی آئی خان سٹی جہانگیر سیف اللہ خان، ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور اور وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد سمیت دیگر معزز مہمانانِ گرامی کے ہمراہ نیو ڈی آئی خان سٹی میں منہاج یونیورسٹی خیبر پختونخوا کا باقاعدہ سنگِ بنیاد رکھا۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر رانا حمزہ نے تفصیلی سائٹ وزٹ کرایا اور منہاج یونیورسٹی کے منصوبے کے ساتھ ساتھ تحفیظ القرآن کمپلیکس کے بارے میں اہم بریفنگ دی۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ: منہاج یونیورسٹی اہلِ علاقہ کے لیے علم، تحقیق اور تربیت کے نئے دروازے کھولے گی۔ یہ منصوبہ نہ صرف علاقے کی تعلیمی ترقی کا سنگِ میل ثابت ہوگا بلکہ آنے والی نسلوں کی فکری تعمیر میں بھی بنیادی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے جامعہ کی کامیابی، استحکام اور جلد تکمیل کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد، چوہدری عرفان یوسف، فیصل حسین مشہدی (ایم ڈی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن)، راجہ زاہد محمود قادری، انجینئر ثناء اللہ خان، دانش افتخار، شکیل خان، خلیق شاہ سمیت معزز شخصیات بڑی تعداد میں شریک تھی۔


























تبصرہ