منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی فریدِ ملت اسکالر شپ تقریب 13 نومبر 2025 کو ہوگی
تقریب میں ہونہار طلبہ کو اسکالر شپس، شیلڈز، اسناد دی جائیں گی
چیئرمین ایم ای ایس پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے
تقریب میں ماہرین تعلیم، سیاسی، سماجی شخصیات اساتذہ، طلباء بڑی تعداد شرکت کریں گے
لاہور (12نومبر2025) منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام فریدِ ملت اسکالرشپ دینے کی تقریب آج (جمعرات) مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم بلاک ماڈل ٹائون لاہورمیں منعقد ہو گی۔ تقریب میں ہونہار طلبہ کو اسکالر شپس، شیلڈز، اسناد دی جائیں گی۔ چیئرمین منہاج ایجوکیشن سوسائٹی پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں ماہرین تعلیم، سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات سمیت والدین، اساتذہ، طلباء اور مہمانانِ گرامی کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔



















تبصرہ