نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام تقریبِ تقسیمِ انعامات ڈاکٹر شبیر احمد جامی خطاب

نظام المدارس پاکستان کے زیرِاہتمام سالانہ امتحان 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کے لیے منعقدہ تقسیمِ انعامات سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شبیر احمد جامی، ایسوسی ایٹ پروفیسر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز نے کہا کہ علم انسان کی ہدایت اور تربیت کی بنیاد ہے، اور نبوت کے بعد یہ عظیم ذمہ داری علمائے کرام کو سونپی گئی ہے جو انبیاء کے حقیقی وارث ہیں۔ دینی اداروں میں بیٹھ کر تعلیم دینا دنیا کی بہترین اور اعلیٰ ترین عبادت ہے، کیونکہ یہی وہ مقام ہے جہاں سے آنے والی نسلوں کے ذہن، سوچ اور فکری بنیادیں تعمیر ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رسول اللہ ﷺ کو علماء سے خصوصی محبت ہے، اور قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی جانب سے سب سے زیادہ اعزاز و اکرام بھی انہیں ہی عطا کیا جائے گا، یہاں تک کہ فرشتے بھی ان پر فخر کریں گے۔
ڈاکٹر جامی نے اس بات پر زور دیا کہ ایک بچے کی تربیت اور اس کی شخصیت سازی میں استاد کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ بچہ سب سے پہلے اپنے معلم کے کردار، انداز اور سیرت سے متاثر ہو کر علم اور اخلاق کو قبول کرتا ہے۔





















تبصرہ