اسلام کا معاشی نظام انسانیت کی خدمت ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

حضور نبی اکرم ﷺ نے تجارت کے اصول اور اخلاقیات کی جامع تعلیمات عطا فرمائیں
چیئرمین سپریم کونسل کی فیروز پور روڈ انڈسٹریل اسٹیٹ میں تاجروں سے ملاقات میں گفتگو

Dr Hassan Qadri Meets Traders At Ferozepur Road Industrial Estate

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فیروز پور روڈ انڈسٹریل اسٹیٹ (فرایا) کے تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ’’اسلام اور تجارت‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔ ملاقات میں فیروز پور روڈ انڈسٹریل اسٹیٹ (فرایا)کے عہدیداران، تاجروں و صنعتکاروں کی بڑی تعداداور مختلف ایسوسی ایشنز کے نمائندگان موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام کا معاشی نظام انسانیت کی خدمت ہے۔ حضور نبی اکرم ؐنے تجارت کے اصول اور اخلاقیات کی جامع تعلیمات عطا فرمائیں۔ اسلام نے تجارت کو صرف معاشی ضرورت کے طور پر نہیں بلکہ اخلاق، ا یمانداری اور دیانتداری کے ساتھ جوڑ کو عبادت کا درجہ دیا ہے۔

تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کا معاشی نظام دیانت، ذمہ داری اور خدمت خلق پر قائم ہے۔ اگر تاجر اپنی تجارت کو عبادت سمجھ کر ایمانداری سے انجام دیں تو یہ نا صرف ان کے رزق میں برکت کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ قومی معیشت بھی مضبوط ہوتی ہے۔ تاجر معاشرے کی معاشی رفتار، روزگار کی فراہمی اور سماجی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ہمیشہ تاجروں، صنعتکاروں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

فیروز پور روڈ انڈسٹریل اسٹیٹ (فرایا) کے چیئرمین شہباز اسلم نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی علمی گفتگو کو تاجروں و صنعتکاروں کے لئے انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی مجالس معاشی اور اخلاقی شعور پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی عالمی سطح پر امن، علم، بین المسالک و بین المذاہب رواداری اور فلاحی خدمات کو بھی بے حد سراہا۔

فیروز پور روڈ انڈسٹریل اسٹیٹ پہنچنے پر چیئرمین( فرایا) شہباز اسلم، بانی چیئرمین عدنان خالد بٹ، سینئر وائس چیئرمین شفیق بٹ، ای سی ممبرز ڈاکٹر صالح، میاں محمود، چوہدری آصف، بائو بشیر، خرم اسلم، سعادت اللہ، ڈاکٹر اعجاز، ارشد بیگ، نصیر بٹ و دیگر تاجر رہنمائوں نے پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا پرتپاک استقبال کیا۔ چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی میاں محمد اسحاق، صدر عوامی تاجر اتحاد جنید وارثی، سیکرٹری جنرل چوہدری محمد راشد، نائب صدرثاقب بھٹی، میاں عاصم اسحاق، قاضی فیض الاسلام چیئرمین سپریم کونسل کے ہمراہ تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top