شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا راجہ زاہد محمود کے چچا جان کے انتقال پر اظہارِ افسوس
لاہور (2 دسمبر2025) بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریکِ منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کے نائب صدر اجہ زاہد محمود اورراجہ شوکت محمودکے چچا جان راجہ محمد حسین(مرحوم) کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش ومغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند فرمائے اورجملہ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ راجہ محمد حسین( مرحوم) راجہ صفدر حسین، راجہ مدثر، راجہ شاہد، راجہ یاسر کے والد تھے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، قاضی زاہد حسین، ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظمین اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، سردار عمر دراز، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، رانا وحید شہزاد، شیخ فرحان عزیز و دیگر رہنماؤں نے بھی راجہ زاہد محمود کے چچا جان راجہ محمد حسین کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت و بلندیٔ درجات اور لواحقین کے لیے صبر و حوصلہ کی دعا کی ہے۔
راجہ محمد حسین ( مرحوم) کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے سرائے عالمگیر میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میںتحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں، کارکنان اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


















تبصرہ