پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی بحرین کی مجلسِ نمائندگان کے نائب اسپیکر احمد عبدالواحد قرطہ سے ملاقات
احمد عبدالواحد قرطہ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے علمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا
پروفیسر ڈاکٹر حسن قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ’’فتویٰ آن ٹیررازم‘‘ اور ’’دی ریئل اسکیچ آف محمدؐ‘‘ کتب بھی نائب اسپیکر کو پیش کیں

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا بحرین کی مجلسِ نمائندگان (نیشنل اسمبلی) کے نائب اسپیکر رکنِ پارلیمنٹ احمد عبدالواحد قرطہ سے ملاقات کی۔ ملاقات مجلسِ النواب میں ہوئی۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن قادری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحرین بین التہذیب مکالمہ اور مشترکہ ثقافتی کے احترام اور روایات کا امین ملک ہے۔ انہوں نے شاہِ بحرین اور ولی عہد و وزیرِ اعظم کی عالمی سطح پر امن اور بین المذاہب مکالمے اور رواداری کے فروغ کے لیے غیر معمولی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر انہوں نے بحرین کی طرف سے حال ہی میں منعقد ہونے والی ’’انٹرا فیتھ اسلامک کانفرنس‘‘ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ نائب اسپیکر احمد عبدالواحد قرطہ نے پروفیسر ڈاکٹر حسن قادری کی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے علمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا بالخصوص تعلیم، بین المذاہب ہم آہنگی، کمیونٹی سروس، امن کے میدان میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مثبت کردار کو سراہا۔
پروفیسر ڈاکٹر حسن قادری نے نائب سپیکر کو اپنی شہرہ آفاق تحقیق ’’دستور المدینہ‘‘ کا عربی زبان میں تحریر کردہ نسخہ پیش کیا اور کہا کہ دستور مدینہ انسانی تاریخ کا پہلا تحریری آئین ہے، سماجی ہم آہنگی و انسانی مشترکات اور باہمی حقوق و فرائض کے اصولوں پر قائم تھا۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ’’فتویٰ آن ٹیررازم‘‘ اور ’’دی ریئل اسکیچ آف محمدؐ‘‘ کتب بھی نائب اسپیکر کو پیش کیں۔ نائب سپیکر بحرین پارلیمنٹ نے کتب کے تحفہ پر مسرت کا اظہار کیا اور ان تحقیقات کو امت کی فکری ضرورت قرار دیا ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی رابطوں اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
























تبصرہ