پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی کنگ حماد گلوبل سنٹر فار پیس بحرین کے نائب چیئرمین سے ملاقات
ڈاکٹر علی الاعرادی نے فروغ امن کیلئے منہاج القرآن کے بانی شیخ
الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات کو سراہا
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین نے بحرین کے سنٹر فار پیس کے لئے
کتب کا تحفہ دیا
ملاقات کے اختتام پر کنگ حماد گلوبل سنٹر فار پیس کی طرف سے ڈاکٹر حسن قادری کو یادگاری
شیلڈ دی گئی

(6 دسمبر 2025ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گزشتہ روز کنگ حماد گلوبل سنٹر فار پیس بحرین کے نائب چیئرمین ڈاکٹر علی الاعرادی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ڈاکٹر علی الاعرادی نے چیئرمین سپریم کونسل کا اپنے آفس میں پرتپاک استقبال کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس موقع پر منہاج القرآن کی امن اور فروغ علم کے حوالے سے قومی و بین الاقوامی خدمات پر بریفنگ دی، انہوں نے بتایا منہاج القرآن انٹرنیشنل بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی اور فکری راہنمائی میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے، اتحاد اُمت، بین المذاہب رواداری و بین المسالک ہم آہنگی کے لئے تحریری و تقریری سطح پر فعال کردار ادا کررہی ہے اور اس ضمن میں سینکڑوں کتب تصنیف کی جا چکی ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس موقع پر شیخ الاسلام کے تصنیف کردہ دہشت گردی کیخلاف مبسوط فتویٰ اور فروغ امن پر لکھی جانے والی کتب پیش کیں۔ چیئرمین سپریم کونسل نے اپنی شہرہ آفاق کتاب ”دستور مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور“ بھی دی جسے ڈاکٹر علی الاعرادی نے ایک شاندار تاریخی تحقیق قرار دیا۔ کنگ حماد گلوبل سنٹر فار پیس بحرین کے نائب چیئرمین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی علم و امن اور انتہا پسندی خاتمے کے ضمن میں بروئے کار لائی جانے والی خدمات کو سراہا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس موقع پر شاہِ بحرین ولی عہد ووزیراعظم کی ویژنری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بحرین کو امن بقائے باہمی کے اصولوں پر چلتے ہوئے ایک مثالی ریاست بنایا گیا ہے اور آج بحرین اعتدال و رواداری کی مضبوط اقدار کی وجہ سے مثال کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔
کنگ حماد گلوبل سنٹر فار پیس بحرین کے نائب چیئرمین ڈاکٹر علی الاعرادی منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو یادگاری شیلڈ پیش کررہے ہیں (6دسمبر 2025ء)

























تبصرہ