جھنگ میں فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے دربار پر مرکزِ علم کا باقاعدہ افتتاح

farid-millat-darbar jhang markaz-e-ilm inauguration

افتتاحی تقریب میں علامہ سرفراز قادری اور صبغت اللہ قادری سمیت معزز شخصیات کی شرکت، 8 نئے مراکزِ علم کی رجسٹریشن مکمل کی گئی

فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزارِ اقدس دارالعلوم فریدیہ قادریہ، جھنگ صدر میں مرکزِ علم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ تقریب میں سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر، نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ انجینئر علامہ محمد سرفراز قادری اور الحاج محمد صبغت اللہ قادری متولی دربارِ فریدِ ملت و سرپرست دارالعلوم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انجینیئر محمد سرفراز قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی یہ عظیم علمی و فکری کاوش نئی نسلوں کے لیے روشن راستے متعین کر رہی ہے جو انہیں علم، تربیت اور سماجی ذمہ داری کے اعلیٰ معیار کی طرف رہنمائی فراہم کریں گے۔

اس موقع پر 8 نئے مراکزِ علم کی رجسٹریشن مکمل کی گئی اور متعلقہ معلمین کو مرکزِ علم کا نصاب بھی پیش کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں علامہ عطاء المصطفیٰ طاہر، علامہ حافظ عبد القدیر قادری، اور اشفاق نعیم اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

farid-millat-darbar jhang markaz-e-ilm inauguration

farid-millat-darbar jhang markaz-e-ilm inauguration

farid-millat-darbar jhang markaz-e-ilm inauguration

farid-millat-darbar jhang markaz-e-ilm inauguration

farid-millat-darbar jhang markaz-e-ilm inauguration

farid-millat-darbar jhang markaz-e-ilm inauguration

farid-millat-darbar jhang markaz-e-ilm inauguration

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top