مسلسل کوشش ہی کامیابی کی اصل بنیاد ہے، نتیجہ ثانوی حیثیت رکھتا ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

dr-hussain qadri sports festival 2025 minhaj qirat tahfiz ul Quran

چیئرمین منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن، ٹاؤن شپ لاہور میں سالانہ دو روزہ اسپورٹس فیسٹیول 2025 کی اختتامی تقریب سے خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ گزشتہ 31 برسوں سے علمی و تربیتی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی بنیاد 1994ء میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے اس مقصد کے تحت رکھی کہ ایسی نسل تیار کی جائے جو عصری و شرعی علوم سے آراستہ ہونے کے ساتھ اعلیٰ کردار کی حامل ہو۔ آج ادارے کے فارغ التحصیل طلبہ اندرون و بیرونِ ملک پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز میں اہم ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، جو ملک و ملت کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔ رواں برس 17 مختلف کھیلوں میں 26 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ تقریباً 600 طلبہ اس فیسٹیول کا حصہ بنے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ کھیلوں میں اصل اہمیت ہار یا جیت کی نہیں بلکہ شرکت کی ہے، کیونکہ یہی عمل شخصیت سازی اور مثبت رجحان کو فروغ دیتا ہے۔ کھیل ہمیں نظم و ضبط، ٹیم ورک، مشاورت اور قیادت سکھاتے ہیں۔ ٹیم کا کپتان مشکل فیصلے کرتا ہے، کوچ رہنمائی فراہم کرتا ہے اور اختلاف کی صورت میں بہتر حکمتِ عملی اپنائی جاتی ہے۔ یہ وہ عملی تربیت ہے جو محض کتابی علم سے کلاس روم میں حاصل نہیں ہو سکتی۔ کھیل اسپورٹس مین اسپرٹ پیدا کرتے ہیں، جہاں ہار اور جیت کے بعد دشمنی نہیں بلکہ مصافحہ اور معانقہ کیا جاتا ہے، جو زندگی کا ایک اہم سبق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی ایک امتحان میں ناکامی زندگی کی ناکامی نہیں ہوتی، بلکہ انسان کے لیے آگے بڑھنے کے کئی میدان اور مراحل ہوتے ہیں۔ کھیل تعلیمی زندگی کے ساتھ ناگزیر ہیں کیونکہ یہ ذہن کے اُن گوشوں کو متحرک کرتے ہیں جنہیں صرف کتابیں زندہ نہیں کر سکتیں۔ شخصیت کی تکمیل کلاس روم اور پلے گراؤنڈ کے امتزاج سے ہی ممکن ہے۔

تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ اور ٹیمز کو مبارکباد پیش کی اور انہیں انعامات دیے۔

اسپورٹس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے محمد عباس نقشبندی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی، آغوش کمپلیکس میں قائم منہاج گرامر اسکول، آغوش آرفن کیئر ہوم اور منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن میں کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر دی جانے والی توجہ کو بھی خوش آئند قرار دیا گیا۔

سپورٹص فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال، پرنسپل تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ محمد عباس نقشبندی، وائس پرنسپل تحفیظ القرآن قاری سید خالد حمید کاظمی، پرنسپل آغوش گرامر ہائیر سکینڈری سکول عمران ظفر بٹ، ممبر ڈویلپمنٹ کونسل محبوب عالم، نوید بٹ، رانا منظور اور عامر محمود سمیت منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن کے طلبہ و اساتذہ کی کثیر تعداد شریک تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top