منہاج القرآن کے زیراہتمام معراج النبی ﷺ کانفرنس 16 جنوری کو ہوگی
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کانفرنس سے خطاب کریں گے

لاہور (13 جنوری 2026) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’معراج النبی ﷺ کانفرنس‘‘ اور ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ کی روحانی تقریب 16 جنوری بروز جمعۃ المبارک مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں بعد نمازِ عشاء منعقد ہوگی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ’’معراج النبی ﷺ کانفرنس‘‘سے خصوصی خطاب کریں گے۔
معراج النبی ﷺ کانفرنس و ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ میں مختلف مسالک کے علمائے کرام اور مشائخ عظام و تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں، کارکنان کے علاوہ معروف قراء اور نعت خوان حضرات شرکت کریں گے۔
اس روحانی محفل میں مرکزی گوشہ درود اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں قائم حلقہ ہائے درود میں اجتماعی طور پر پڑھا جانے والا درودِ پاک حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں پیش کیا جائے گا۔ کانفرنس کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔


















تبصرہ