ڈاکٹر خرم شہزاد لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہائر ایجوکیشن کے کنوینئر مقرر

لاہور (15 جنوری 2026) منہاج یونیورسٹی لاہور کے رجسٹرار ڈاکٹر خرم شہزاد لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہائر ایجوکیشن کے سال 2025ء اور 2026ء کے لئے کنوینئر مقرر کئے گئے ہیں جس کا باضابط نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کر دیا گیا ہے۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے انہیں یہ ذمہ داری دیتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ ماہر تعلیم ڈاکٹر خرم شہزاد اعلیٰ تعلیمی اداروں اور کاروباری برادری کے درمیان بامقصد مکالمہ کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ پالیسی سازی میں معاونت کریں گے تاکہ چیمبر آف کامرس ایسی پالیسیاں ترتیب دے سکے جس میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے کاروبار اور ملازمتوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جا سکیں اور انہیں عملی مہارت مہیا کی جا سکے۔
ڈاکٹر خرم شہزاد نے لاہور چیمبر آف کامرس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان شاء اللہ تعالیٰ چیمبر کے ذمہ داران کے ساتھ مل کر تعلیمی شعبے اور صنعتی شعبے کے درمیان ایک فعال تعلق قائم کیا جائے گا تاکہ ہماری نوجوان نسل ایک بزنس مین کے طور پر وطن عزیز میں معاشی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کر سکے۔


















تبصرہ