پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے پنجاب بھر کے منہاج یونیورسٹی کے یونیورسٹی امبیسیڈرز کی ملاقات

dr hussain qadri meeting minhaj university ambassadors punjab

ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز، منہاج یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے پنجاب بھر سے تعلق رکھنے والے منہاج یونیورسٹی کے یونیورسٹی امبیسیڈرز نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، راجہ زاہد محمود، خرم خورشید، محمد طیب ضیاء اور دیگر یونیورسٹی آفیشلز بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران منہاج یونیورسٹی کے تعلیمی وژن، مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ اہداف پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج یونیورسٹی علم، کردار اور خدمتِ خلق کے امتزاج پر مبنی ایک جامع تعلیمی وژن کے تحت آگے بڑھ رہی ہے، اور یونیورسٹی امبیسیڈرز ادارے کے پیغام، اقدار اور تعلیمی مشن کو معاشرے کے مختلف طبقات تک پہنچانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یونیورسٹی قیادت نے مختلف شہروں میں منہاج یونیورسٹی کے مثبت تشخص اور تعلیمی خدمات کے فروغ میں یونیورسٹی امبیسیڈرز کے مؤثر کردار کو سراہا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز پیش کیں، ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے بعد یونیورسٹی امبیسیڈرز نے منہاج یونیورسٹی کے کیمپس کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا گیا اور تعلیمی مشن کے فروغ میں ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

dr hussain qadri meeting minhaj university ambassadors punjab

dr hussain qadri meeting minhaj university ambassadors punjab

dr hussain qadri meeting minhaj university ambassadors punjab

dr hussain qadri meeting minhaj university ambassadors punjab

dr hussain qadri meeting minhaj university ambassadors punjab

dr hussain qadri meeting minhaj university ambassadors punjab

dr hussain qadri meeting minhaj university ambassadors punjab

dr hussain qadri meeting minhaj university ambassadors punjab

dr hussain qadri meeting minhaj university ambassadors punjab

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top