دہشت گردی کو اس کی ہر شکل میں جڑ سے اکھاڑنا ہو گا: خرم نواز گنڈاپور

شیخ الاسلام کا فتنہ الخوارج کے خلا ف فتویٰ آج ریاست پاکستان کا بیانیہ ہے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے ناظم اعلیٰ کا خطاب

minhaj ul quran central executive council meeting

لاہور (20 جنوری 2026) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے خاتمے کےلئے تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکری سرپرستی میں کوشاں ہے۔ 2010میں شیخ الاسلام نے فتنہ الخوارج کے خلاف6سو صفحات کا جو فتویٰ دیا تھا وہ آج ریاست پاکستان کا بیانیہ ہے۔ دہشت گردی کو اس کی ہر شکل میں جڑ سے اکھاڑنا ہو گا۔

اجلاس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے4جلدوں پر مشتمل اخلاق کریمانہ پر تالیف کردہ انسائیکلو پیڈیا’’ الروض الباسم من خلق النبی الخاتم‘‘ پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ اس انسائیکلو پیڈیا کو علمی حلقوں میں زبردست پذئیرائی حاصل ہو ئی ہے۔ دریں اثنا سی ای سی کے اجلاس میں شہر اعتکاف کے انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے بتایا کہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شہر اعتکاف میں شرکت کےلئے پاکستان اوربیرونِ ممالک سےآنے والے معتکفین کےلئے عبادت و ریاضت، قیام و طعام اور سکیورٹی کے بہترین و مثالی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میںنائب ناظمین اعلیٰ بریگیڈئیر(ر) عمر حیات، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس قادری، جواد حامد، نوراللہ صدیقی، کرنل (ر) خالدجاوید، ونگ کمانڈر(ر)عبد الغفار، لبنیٰ مشتاق، رانا وحید شہزاد، شیخ فرحان عزیز، احسن ارشاد، الطاف حسین رندھاوا، سید مشرف شاہ، میاں عبد القادر، حاجی محمد اسحاق سمیت تمام شعبہ جات کے سربراہان اور سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top