شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا حضرت خواجہ غلام قطب الدین فریدی کی وفات پر اظہار تعزیت

انتہائی رنج و الم اور دکھ کی گھڑی ہے کہ آج دنیائے تصوف کا ایک روشن چراغ، سلسلہ چشتیہ کے عظیم مبلغ حضرت خواجہ غلام قطب الدین فریدی ہمیں داغِ مفارقت دے گئے ہیں۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
ان کی رحلت محض ایک خاندان یا آستانے کا نقصان نہیں، بلکہ پوری امتِ مسلمہ اور بالخصوص تصوف کی دنیا کے لیے ایک ایسا خلا ہے جو مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔ خواجہ صاحب کی شخصیت علم و حلم اور عشقِ رسول ﷺ کا پیکر تھی۔ وہ ایک ایسے سچے مریدِ فرید تھے جنہوں نے خواجہ غلام فریدؒ کے فکر اور مشن کو جدید تقاضوں کے مطابق عام کیا۔ وہ ہمیشہ فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر محبت اور بھائی چارے کے داعی رہے، جس کی گواہی ان کے آستانے پر آنے والا ہر زائر دیتا ہے۔
بارگاہِ ایزدی میں دعا ہے کہ مولیٰ کریم اپنے اس برگزیدہ بندے کی کامل مغفرت فرمائے۔ ان کے درجات کو بلند سے بلند تر فرمائے۔ اللہ رب العزت تمام پسماندگان، ان کے صاحبزادگان اور لاکھوں مریدین و متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین بجاہِ سید المرسلین ﷺ


















تبصرہ