منہاج القرآن میں محفل حسن قرأت، بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء کی شرکت

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 75ویں سالگرہ پر 75پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا، مقررین نے خراج تحسین پیش

Shaykh ul Islam 75th Birthday Husn e Qirat Dua Ceremony at MQI 2026

لاہور (20فروری 2026) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے مرکزی سیکرٹریٹ پر محفل حسن قرأت کا اہتمام کیا گیا۔ وطن عزیز کے نامور قراء حضرات نے قرآن مجید کی دل پذیر انداز میں تلاوت پیش کی۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری سید صداقت علی، قاری نور محمد چشتی نے تلاوت قرآن مجید پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری خالد حمید کاظمی نے پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا لکھا گیا عربی کلام پیش کیا۔ ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی نے بھی اس عربی کلام کا منظوم اردو ترجمہ پیش کیا۔ تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ نے بھی تلاوت قرآن مجید پیش کی۔

اس موقع پر75پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا اور پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے شیخ الاسلام نے درازی عمر اور صحت و تندرستی کے لئے دعائیں کیں۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ قادری، محترم فضہ حسین قادری، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، نائب ناظمین اعلیٰ، ڈائریکٹر شعبہ جات اور بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شیخ الاسلام خدمت دین کا مستند حوالہ اور علم کے فروغ کے لئے قابل تقلید خدمات انجام دے رہے ہیں، اُن کے قلم سے 7سو سے زائد کتب منظر عام پر آچکی ہیں جو ایک عظیم دینی ملی و قومی خدمت ہے۔ مقررین نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت دور دراز کے علاقوں میں 6سو سے زائد سکول قائم کئے جہاں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں۔ اس کے علاوہ نظام المدارس پاکستان ایک ایسی خدمت ہے جس کے تحت پونے تین سو سالہ پرانا نصاب تبدیل کیا گیا اور ہزاروں مدارس دینیہ کے طلباء کو قومی تعلیمی دھارے میں شامل کیا گیا۔ اختتام پر وطن عزیز کے لئے دعا کی گئی۔

تقریب کے انتظامات جواد حامد، شہزاد رسول، حافظ عابد بشیر، حاجی محمد اسحاق نے کئے۔ نقابت کے فرائض حافظ سعید رضا بغدادی اور ان کی ٹیم نے انجام دئیے۔ تقریب میں ڈاکٹر رفیق نجم، بریگیڈیئر(ر) عمر حیات، راجہ زاہد محمود، میاں زاہد اسلام، کرنل(ر) خالد جاوید، فاؤنڈرز ممبران حاجی محمد اسلم قادری، حاجی محمد فاروق شیخ، حاجی محمد الیاس قادری، انعام اللہ خان، سردار فتح اللہ خان، حفیظ اللہ جاوید، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، رانا محمد شکیل، محمد قاسم شیخ، ڈاکٹر شاہد محمود، میاں افتخار چودھری، چودھری محمد افضل، قاری ذیشان حنیف نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top