جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں رمضان المبارک کے پہلے اجتماعِ جمعہ کے روح پرور مناظر

لاہور: ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت ایام میں جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں پہلے اجتماعِ جمعہ کے موقع پر ایمان افروز اور روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ مسجد کے اندرونی و بیرونی حصے نمازیوں سے بھر گئے اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا عظیم احسان ہے، جس میں نزولِ قرآن کی نسبت سے انسانیت کو ہدایت کا کامل سرچشمہ عطا کیا گیا، رمضان المبارک ظاہری و باطنی اصلاح کا مہینہ ہے۔ رمضان اور قرآن کا باہمی تعلق نہایت گہرا ہے کیونکہ اسی مہینے میں قرآن مجید نازل ہوا۔ قرآن مجید انسانیت کے لیے سب سے قیمتی انعام اور کتابِ ہدایت ہے جو حضور نبی اکرم ﷺ کے وسیلے سے عطا کی گئی۔ انسان کی فکری و علمی جستجو کا آغاز کائنات کے مشاہدے سے ہوا مگر اللہ تعالیٰ نے علمِ وحی کے ذریعے اسے اعلیٰ مقام عطا فرمایا۔




























تبصرہ