تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی پہلی نشست کا انعقاد

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Qamar Jawaid alqadri

اوکاڑہ: علامہ محمد قمر جاوید القادری نے تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیرِاہتمام ایم اے جناح روڈ اوکاڑہ مدینہ پارک میں منعقدہ پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن نشست سے قرآنِ مجید اور احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں دنیا و آخرت کی کامیابی کے بنیادی اصولوں پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی فلاح صرف اللہ تعالیٰ کی اطاعت، نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر عمل، اخلاصِ نیت، تقویٰ اور دینی تعلیمات کو عملی زندگی کا حصہ بنانے سے حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو خصوصی طور پر مخاطب کرتے ہوئے دین سے وابستگی مضبوط کرنے، معاشرتی برائیوں سے اجتناب کرنے اور علمِ دین کو اپنی زندگی کا رہنما اصول بنانے کی ترغیب دی۔

انہوں نے کہا کہ قرآنِ کریم ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جو انسان کو انفرادی اور اجتماعی سطح پر کامیابی کا راستہ دکھاتا ہے لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم اس کی تعلیمات کو سمجھیں اور انہیں اپنی عملی زندگی میں نافذ کریں۔

نشست میں علماء کرام، مشائخ عظام، طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، امتِ مسلمہ کی ترقی، استحکام اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Qamar Jawaid alqadri

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Qamar Jawaid alqadri

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Qamar Jawaid alqadri

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Qamar Jawaid alqadri

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Qamar Jawaid alqadri

Ramadan Irfan ul Quran Lectures by Allama Qamar Jawaid alqadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top