رمضان المبارک انسانی شخصیت کی ہمہ جہت تربیت کا مہینہ ہے: پروفیسر داکٹر حسن محی الدین قادری

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کا جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

Dr Hassan Qadri Ramadan Friday Address at Jamay Shaykh ul Islam 2026

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک محض بھوک اور پیاس برداشت کرنے کا دورانیہ نہیں بلکہ یہ انسانی شخصیت کی ہمہ جہت تربیت کا مہینہ ہے۔ روزہ انسان کے ظاہر و باطن کو سنوارتا اور اسے ضبطِ نفس، صبر اور تقویٰ کی دولت سے مالا مال کرتا ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے رمضان الوہی تربیتی پروگرام ہے جس طرح ایک ڈاکٹر یا وکیل عملی میدان میں آنے سے قبل تربیتی مراحل سے گزرتا ہے، اسی طرح قرآن کو دستورِ حیات بنانے کے لیے رمضان کی عملی مشق ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزہ روحانی اصلاح کے ساتھ ساتھ جسمانی توازن کا بھی ذریعہ ہے۔ جدید دنیا بھی Intermittent Fasting کو صحت کے لیے مفید قرار دے رہی ہے، جبکہ اسلام نے صدیوں قبل روزے کی صورت میں ایک مکمل ضابطہ عطا کر دیا تھا۔ روزے کا اصل مقصد انسان کو متقی بنانا اور خواہشاتِ نفس پر قابو پانا سکھانا ہے۔ رمضان المبارک کو نزولِ قرآن کے ساتھ خاص نسبت حاصل ہے۔ قرآن مجید کو ’’دستورِ حیات‘‘ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ قرآن کو سمجھنے، اس پر غور و فکر کرنے اور اسے عملی زندگی میں نافذ کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ تراویح اور قیام اللیل اسی شعور کو بیدار کرنے کا ذریعہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان انسان کو وقت کی پابندی اور نظم و ضبط کا عادی بناتا ہے۔ سحری، افطاری، نمازِ پنجگانہ اور تراویح کا مربوط نظام ایک منظم طرزِ زندگی سکھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ انسان کو بے اعتدالی سے نکال کر توازن اور اعتدال کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔ حقیقی روزہ صرف کھانے پینے سے رکنے کا نام نہیں بلکہ آنکھ، کان، زبان اور خیالات کا بھی روزہ ہے۔ اگر انسان بدگوئی، غیبت اور منفی خیالات سے باز نہ آئے تو روزے کی روح متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات خاموشی بھی عبادت ہوتی ہے اور نعمتوں پر شکرگزاری کا بہترین اظہار سادگی اور انکساری ہے۔

درایں اثناء صدر منہاج القرآن انٹر نیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور و دیگر نے بھی اندرون و بیرون ملک سے آئے وفود، گوشہ نشیان، مرکزی قائدین تحریک و کارکنان اور لاہور بھر سے کثیر تعداد میں عوام الناس کے ہمراہ جامع شیخ الاسلام میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر ملک و ملت کی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top