تحریکِ منہاج القرآن تحصیل ملکوال کے زیرِاہتمام دروسِ عرفان القرآن کی تیسری نشست کا انعقاد

ملکوال: تحریکِ منہاج القرآن تحصیل ملکوال کے زیرِاہتمام جاری پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی تیسری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت اجتماع میں اہلِ علاقہ کی معقول تعداد نے شرکت کی اور قرآن فہمی کے اس علمی سلسلے سے استفادہ کیا۔
علامہ ارشد مصطفوی نے نشست سے خصوصی خطاب فرمایا۔ انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں اصلاحِ نفس، عملِ صالح اور دین سے وابستگی کی اہمیت پر مدلل اور فکر انگیز گفتگو کی۔
درسِ قرآن کی اس نشست میں تحریکِ منہاج القرآن ظفروال کے کارکنان و ذمہ داران اور اہلِ علاقہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔






















تبصرہ