رمضان المبارک ایثار اور خدمت خلق کا درس دیتا ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مورخہ: 02 مارچ 2026ء

دیانت اور امانت پر مبنی تجارت اسلامی تعلیمات کا بنیادی اصول ہے: چیئرمین سپریم کونسل
عوامی تاجر اتحاد کے زیرِاہتمام منعقدہ ماہانہ اجلاس و افطار ڈنر سے خطاب
تاجر برادری معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے: خرم نواز گنڈاپور
 حاجی محمد اسحاق، چوہدری محمد راشد، شہزاد خان نے تاجر رہنمائوں کو خوش آمدید کہا

Dr Hasan Qadri Keynote Lecture Awami Tajir Ittehad 2026

عوامی تاجر اتحاد کے زیرِاہتمام ماہانہ اجلاس اور افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تاجر برادری کی نمائندہ شخصیات، عوامی تاجر اتحاد کے عہدیداران، ایگزیکٹو ممبران اور تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی محمد اسحاق، سیکرٹری جنرل چوہدری محمد راشد، سینئر نائب صدر شہزاد خان نے مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا اور استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے عوامی تاجر اتحاد کی سرگرمیوں اور تاجر برادری کے مسائل پر روشنی ڈالی۔

پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ دیانت، شفافیت اور امانت داری تجارت کی روح ہیں اور انہی اصولوں پر عمل کر کے معاشرے میں اعتماد اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ایثار، ہمدردی اور اجتماعی ذمہ داری کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دین اسلام دیانت، امانت اور انصاف پر مبنی تجارت کی تعلیم دیتا ہے۔ تاجر برادری اپنی کاروباری سرگرمیوں میں اخلاقی اقدار کو اپنائیں تو معاشرہ معاشی استحکام اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ معاشرے کے مستحق اور کمزور طبقات کی مدد کےلئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن معاشرتی اصلاح، تعلیم،فلاحی خدمات اور انسانیت کی خدمت کے لئے کوشاں ہے۔

اجلاس سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ تجارت صرف منافع کا نام نہیں بلکہ یہ سماجی خدمت اور اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔ موجودہ معاشی چیلنجز کے دور میں باہمی اتحاد، مشاورت اور مثبت حکمتِ عملی اختیار کرنا ناگزیر ہے۔ افطار ڈنر میں تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظمین اعلیٰ بریگیڈئیر(ر) عمر حیات، ڈاکٹر رفیق نجم، جواد حامد، کرنل(ر) خالد جاوید، راجہ زاہد محمود، ڈاکٹر میر آصف اکبر، شاہد لطیف، قاضی فیض الاسلام، رانا شکیل احمد، فاروق انور علوی، جنید وارثی، محمدثاقب بھٹی، ڈاکٹر قاشر رفیق، حفیظ الرحمان چوہدری، شہزاد رسول، آصف چوہدری، شاہد اقبال یوسفی، میاں عاصم اسحاق، خبیب وارثی، شیخ وکیل احمد، میاں آصف، طیب ضیا،احمد اعوان اخوان، احمد راشد، زنیر راشد سمیت لاہور چیمبر آف کامرس کی سٹینڈنگ کمیٹیوں کے کنوینئرز نے بھی شرکت کی۔

Dr Hasan Qadri Keynote Lecture Awami Tajir Ittehad 2026

Dr Hasan Qadri Keynote Lecture Awami Tajir Ittehad 2026

Dr Hasan Qadri Keynote Lecture Awami Tajir Ittehad 2026

Dr Hasan Qadri Keynote Lecture Awami Tajir Ittehad 2026

Dr Hasan Qadri Keynote Lecture Awami Tajir Ittehad 2026

Dr Hasan Qadri Keynote Lecture Awami Tajir Ittehad 2026

Dr Hasan Qadri Keynote Lecture Awami Tajir Ittehad 2026

Dr Hasan Qadri Keynote Lecture Awami Tajir Ittehad 2026

Dr Hasan Qadri Keynote Lecture Awami Tajir Ittehad 2026

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top