تحریکِ منہاج القرآن تحصیل پھالیہ کے زیرِاہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی چوتھی نشست کا انعقاد

مورخہ: 03 مارچ 2026ء

Irfan ul Quran Lecture by Allama Minhaj ud Din Qadri Phaliah

پھالیہ: تحریکِ منہاج القرآن و جملہ فورمز تحصیل پھالیہ کے زیرِاہتمام جاری پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی چوتھی نشست بمقام کرسٹل میرج ہال پھالیہ منعقد ہوئی۔

نشست سے علامہ محمد منہاج الدین قادری نے ’’علمِ دین انسان کی حقیقی ضرورت‘‘ کے موضوع پر قرآن و سنت کی روشنی میں مدلل خطاب فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ علمِ دین ہی انسان کو صحیح و غلط کی پہچان عطا کرتا اور اسے دنیا و آخرت کی کامیابی کی راہ دکھاتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نوجوان نسل کو بالخصوص دینی شعور سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے۔ شرکاء کو تلقین کی گئی کہ وہ اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کو تعلیماتِ اسلام کے مطابق ڈھالیں، حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور اپنے گھروں میں دینی ماحول قائم کریں۔

درسِ قرآن کی نشست میں اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

Irfan ul Quran Lecture by Allama Minhaj ud Din Qadri Phaliah

Irfan ul Quran Lecture by Allama Minhaj ud Din Qadri Phaliah

Irfan ul Quran Lecture by Allama Minhaj ud Din Qadri Phaliah

Irfan ul Quran Lecture by Allama Minhaj ud Din Qadri Phaliah

Irfan ul Quran Lecture by Allama Minhaj ud Din Qadri Phaliah

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top