شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری آخری عشرہ میں روزانہ تربیتی خطابات کریں گے

مورخہ: 09 مارچ 2026ء

ملک بھر میں 5ہزار مقامات پر تربیتی خطابات سنانے کا اہتمام کیا گیا ہے
اس سال تربیتی خطابات کا موضوع ’’حضور نبی اکرمؐ کے اخلاق کریمانہ‘‘ ہو گا

لاہور (9مارچ 2026) رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ’’حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاق کریمانہ‘‘ کے موضوع پر خصوصی اور فکر انگیز خطابات کریں گے۔ ان روحانی و علمی نشستوں میں سیرت نبوی ﷺ کے ان روشن پہلوئوں کو اجاگر کیا جائے گا جو انسانی زندگی کے ہر شعبے کے لیے کامل رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے خطابات میں حضور نبی اکرم ﷺ کے اعلیٰ اخلاق، عفوودرگزر، محبت، صبر، عدل، رواداری اور خدمت انسانیت جیسے عظیم اوصاف کو تفصیل سے بیان کریں گے۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ہونے والے یہ خطابات اندرون ملک و بیرونی دنیا میں سینکڑوں شہروں اور ہزاروں مقامات پر براہ راست سنے جائیں گے۔ لاکھوں لوگ اس علمی و روحانی سلسلے سے فیض یاب ہوں گے۔

Dr Tahir-ul-Qadri will deliver a training address in the last ten days.

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top