منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان کی نماز جنازہ DHA لاہور میں ادا کر دی گئی

Brigadier Iqbal ahmad khan janaza dha lahore 2026

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان کی نماز جنازہ DHA لاہورمیں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی اور مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان (مرحوم) کی دینِ اسلام، انسانیت اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان اخلاص وفا کا پیکر، دیانتدار، ایماندار، انتہائی خوش اخلاق، خوش گفتاراور مصطفوی مشن کا عظیم سرمایہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان کی مصطفوی مشن کے لیے خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے مرحوم کے پسماندگان بالخصوص راجہ فیض رسول (بیٹے)، سمیع الرحمن اور شجاع الرحمن (نواسے) و دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

نمازِ جنازہ میں ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، بریگیڈیئر (ر) عمر حیات ،حاجی عبد الغفور، ڈاکٹرمحمد رفیق نجم، پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، علامہ اشفاق علی چشتی، میاں زاہد اسلام، علامہ رانا محمد ادریس قادری، کرنل (ر) خالد جاوید، ڈاکٹر محمد فاروق رانا، مظہر محمود علوی، کرنل ر مبشر اقبال، ونگ کمانڈر ر محمد غفار، جواد حامد، عبدالستار منہاجین،صابر حسین بھٹی، شہزاد رسول، حاجی محمداسحاق، قاضی فیض السلام، میاں عبدالقادر، شکیل احمد طاہر، رانا وحید شہزاد قادری، ایوب انصاری، اقبال حسین باجوہ، ثاقب بھٹی سمیت تحریکِ منہاج القرآن و جملہ فورمز کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Brigadier Iqbal ahmad khan janaza dha lahore 2026

Brigadier Iqbal ahmad khan janaza dha lahore 2026

Brigadier Iqbal ahmad khan janaza dha lahore 2026

Brigadier Iqbal ahmad khan janaza dha lahore 2026

Brigadier Iqbal ahmad khan janaza dha lahore 2026

Brigadier Iqbal ahmad khan janaza dha lahore 2026

Brigadier Iqbal ahmad khan janaza dha lahore 2026

Brigadier Iqbal ahmad khan janaza dha lahore 2026

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top