منہاج القرآن کے نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، راجہ فیض رسول و دیگر کا خراج تحسین
مرحوم نے طویل عرصہ افواج پاکستان اور بقیہ ساری عمر خدمت دین میں صرف کی: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل

Prof Dr Hussain Qadri Pays Tribute to Brig Iqbal Khan 2026

لاہور (3 اپریل2026) تحریک منہاج القرآن کے نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان (مرحوم) کی یاد میں منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں واقع جامع شیخ الاسلام میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا اور مرحوم کی قومی و دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ مرحوم نے طویل عرصہ افواج پاکستان میں مختلف کلیدی عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دیں اور انجینئرنگ کے شعبہ میں ملک و قوم کی بے مثال خدمت کی اور انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعداپنی عمر کا بقیہ ہر لمحہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معیت میں خدمت دین و خدمت انسانیت کےلئے وقف کئے رکھا۔ بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان ( مرحوم) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اور اوائل زمانے میں منہاج یونیورسٹی لاہور میں اہم ذمہ داریاں انجام دیتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے لوگ خوش قسمت ہوتے ہیں جن کی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملی ہوئی توانائیاں مثبت کاموں میں بروئے کار آتی ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی خدمت پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان( مرحوم) کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ فرائض انجام دئے۔ میرے سمیت منہاج القرآن کے ہر منتظم نے ان سے کچھ نہ کچھ سیکھا ہے اور وہ ہماری دعائوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان( مرحوم ) کے صاحبزادے راجہ فیض رسول نے تعزیتی ریفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ایک دینی فلاحی تحریک کے ساتھ ساتھ اعلیٰ انسانی و اخلاقی اقدار و روایات کی محافظ بھی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ شیخ الاسلام نے میرے والد محترم کی خدمات پر کھلے دل کے ساتھ خراج تحسین پیش کیا اور ہر موقع پر ہماری ہمت بڑھائی اور آج تعزیتی ریفرنس میں مرکزی قائدین نے جن پر خلوص دعائوں کے ساتھ میرے والد محترم کو یاد میں اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا اور اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس عظیم تحریک کے ساتھ اپنی وابستگی کو قائم رکھوں گا۔

تعزیتی ریفرنس میں مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، نائب ناظمین اعلیٰ ڈاکٹر رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، جی ایم ملک، جواد حامد، بریگیڈئیر(ر) عمر حیات، نور اللہ صدیقی، کرنل(ر) خالد جاوید، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ونگ کمانڈر(ر) عبدالغفار، سکوارڈن لیڈر (ر)عبد العزیز، علامہ عین الحق بغدادی، شہزاد رسول، ڈائریکٹر ڈی ایف اے شکیل احمد طاہر، صدر منہاج القرآن لاہور اقبال حسین باجوہ، ملک شمیم نمبردار، سردار عمر دراز خاں، ثاقب بھٹی، شعبہ جات کے ڈائریکٹر اور بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top